شہباز شریف کو ووٹ دوں گا، عامر لیاقت کا اعلان

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)رکن قومی اسمبلی و پی ٹی آئی کے منحرف رکن عامر لیاقت نے اعلان کیا ہے کہ وہ شہباز شریف کو ووٹ دیں گے۔عامر لیاقت نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آج میں اپوزیشن اور فوج کے ساتھ ہوں۔انہوں نے آج قومی اسمبلی کے اجلاس کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ تاثر یہ دیا جارہا ہےکہ آج ووٹنگ نہیں ہوگی لیکن ایسا نہیں ہے۔عامر لیاقت نے کہا کہ آج ووٹنگ ہوگی اور عمران خان وزیراعظم نہیں رہیں گے۔عامر لیاقت نے واضح کیا کہ وہ پاکستان کے ساتھ ہیں، خان کے ساتھ نہیں۔عمران خان پر سنگین الزامات عائد کرتے اپنے حالیہ ٹوئٹس سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں نے منفرد نہیں صحیح ٹوئٹ کیے ہیں ، اگر کسی نے ایف آئی اے سے رابطہ کرنا ہے تو کرے میں وہاں بھی پہنچ جاؤں گا۔



  تازہ ترین   
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
امریکا کردستان میں فوجی اڈے 30 ستمبر تک بغداد کے حوالے کر دیگا: عراقی حکومت کی تصدیق
صدر، وزیراعظم کا تمام شہریوں خصوصاً اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا عزم
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر