قومی اسمبلی کا اجلاس، ریحام خان پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئیں

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان بھی پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئیں۔پارلیمنٹ ہاؤس پہنچنے پر صحافیوں سے گفتگو میں ریحام خان نے کہا کہ کوئی بھی آئین سے بالاتر نہیں، خواہ وہ ’لاڈلا‘ ہی کیوں نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے کسی کی پرواہ نہیں کی، خود غرض شخص نے عوام کا خیال نہیں کیا، اب وہ عوام کا دروازہ کھٹکھٹانے کے لیے کس منہ سے جائے گا۔ریحام خان نے کہا کہ وزیراعظم نے ناصرف اپنے ساتھ بلکہ عوام کے ساتھ بھی بہت بڑی زیادتی کی ہے۔انہوں نے کہا کہ آج ڈالر 190 تک پہنچ گیا ہے، اب لمبی تقریریں کر کے یہ ڈالر کو 200 تک پہنچانے کی سازش کررہے ہیں۔ریحام خان نے کہا کہ پاکستان میں شاید کچھ ہی لوگ ایسے ہیں جو بات نہ سمجھ رہے ہوں، باقی سب اچھے سے سمجھ گئے ہیں کہ آئین کی بالادستی، قانون کی پاسداری ہر شہری کے اوپر لازم ہے۔خیال رہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کی قرار داد پر ووٹنگ کے لیے قومی اسمبلی کا اجلاس کچھ دیر میں ہو گا۔



  تازہ ترین   
ایران نے مذاکرات کیلئے پاکستانی ثالثوں کے ذریعے اپنی تجاویز بھیج دیں: ایرانی میڈیا
امریکی صدر نے ایران سے جنگ بندی ختم، دوبارہ حملوں کا اشارہ دے دیا
آبنائے ہرمز کو ’آبنائے ٹرمپ‘ قرار دینے پر ایرانی وزیر خارجہ کا ردعمل آ گیا
8 کروڑ لیٹر ڈیزل کے ساتھ پاکستانی جہاز آبنائے ہرمز پار کر گیا
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
اسرائیل کا گلوبل صمود فلوٹیلا کے گرفتار ارکان کو یونان بھیجنے کا فیصلہ
دہشتگردی کے عفریت کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے: وزیراعظم
اسرائیل کے لبنان میں حملے تیز، مزید 28 افراد شہید، متعدد زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر