رمضان کا پہلا ہفتہ، 22 اشیاء ضروریہ مہنگی ہوئیں

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ملک میں رواں ہفتے رمضان اور سیاسی صورتحال کے باعث مہنگائی کا پارہ بھی چڑ گیا، 22 اشیاء ضروریہ کی قیمتیں بڑھ گئیں۔ٹماٹر، پیاز، لہسن، گوشت، گھی سمیت 22 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ملک میں مہنگائی کی مجموعی ہفتہ وار شرح 17 اعشاریہ87 فیصد پرپہنچ گئی۔ادارہ شماریات کے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار اعداد وشمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ملک میں مہنگائی کی شرح میں 1 اعشاریہ53 فیصد اضافہ ہوا۔ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں53 روپے 20 پیسے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد ٹماٹر کی اوسط قیمت 153 روپے پرپہنچ گئی۔پیاز 13 روپے37 پیسے فی کلو، لہسن 8 روپے 86 پیسے فی کلو مہنگا ہوا جبکہ حالیہ ہفتے گھی کی فی کلو قیمت میں 6 روپے 31 پیسے اضافے کے بعد 474 روپے23 پیسے ہوگئی۔ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے مٹن کی فی کلو قیمت میں 33 روپے 48 پیسے، بیف کی فی کلو قیمت میں 16 روپے49 پیسے اضافہ ہوا جبکہ کیلے 14 روپے 62 پیسے فی درجن مہنگے ہوئے۔اس کے علاوہ چائے، دال چنا، دال مسور، تازہ دودھ اور پاؤڈر دودھ کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے 8 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ہوئی، زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 8 روپے 4 پیسے، چینی کی فی کلو قیمت میں 8 پیسے اور آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں 8 روپے8 پیسے کمی ہوئی۔آلو، سرخ مرچ، گڑ، دال ماش اور دال مونگ کی قیمت میں بھی معمولی کمی ہوئی جبکہ 21 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔



  تازہ ترین   
ایران نے جنگ بندی کی درخواست کردی: ٹرمپ کا دعویٰ
سکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا میں 2 کامیاب آپریشنز، 13 دہشت گرد ہلاک
جنگ ختم کرنے کو تیار، ضمانت دی جائے تنازع دوبارہ شروع نہیں ہوگا: ایرانی صدر
آئی ٹی سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کی سہولت کیلئے پرعزم ہیں: وزیراعظم
ایران کے جوابی حملے، امریکی اینٹی ڈرون اور ارلی وارننگ ریڈار سسٹم تباہ، لڑاکا طیاروں کا عملہ بھی نشانہ بن گیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا 2 سے 3 ہفتوں میں ایران جنگ سے نکلنے کا اعلان
ایران کے ساتھ جاری جنگ میں غیر جانبدار رہنے کیلئے پرعزم ہیں، شامی صدر
امریکی ایف 35 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ نے بحفاظت ایجیکٹ کر لیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر