ڈالرملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

کراچی(نیشنل ٹائمز)ملک میں موجودہ سیاسی حالات کے پیش نظرکرنسی مارکیٹ میں روپے کی بے قدری اور ڈالر کی قیمت میں تیزی سے اضافے کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو بھی امریکی ڈالر کی اونچی اڑان جاری رہی۔انٹر بینک میں ڈالر 2.87پیسے مہنگا ہونے کے بعد تاریخ میں پہلی بار 189 روپے پر پہنچ گیاجبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپیہ 50 پیسے مہنگا ہونے کے بعد ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 191روپے پر پہنچ گیا ہے۔8 مارچ سے اب تک انٹربینک میں ڈالر 10 روپے 26 پیسے مہنگا ہوا۔ ڈالر مہنگا ہونے سے قرضوںکے بوجھ میں 1200 ارب روپے اضافہ ہواہے۔ملک میں جاری سیاسی ہلچل کے سبب ملکی مبادلہ مارکیٹوں میں روپیہ کو ڈالر کے مقابلے میں بدترین گراوٹ کا سامنا ہے۔ ملکی تاریخ میں پہلی بار انٹر بینک میں ڈالر189روپے کی ریکارڈ سطح پر جاپہنچا۔ اسی طرح یورو 50 پیسے اضافے سے 203 روپے اور برطانوی پانڈ ایک روپے کے نمایاں اضافے سے 243 روپے اور 50 پیسے پر جاپہنچا۔معاشی ماہرین کے مطابق امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں گزشتہ کئی ماہ سے دبائو کا سامنا ہے لیکن پیر سے دبائوکی شدت بڑھ گئی ہے۔ماہرین کے مطابق ملک میں جاری بڑی سیاسی کشمکش اتوار کو بحرانی صورتحال میں تبدیل ہونے کی وجہ سے پاکستانی روپے کی قدر پر دبائوبڑھ گیا ہے۔اس سے قبل انٹر بینک میں جنوری کے مہینے میں کوئی خاص فرق نہیں آیا جب کہ فروری میں ڈالر تقریبا ایک روپے مہنگا ہوگیا اور مارچ کے مہینے میں ڈالر کی قدر 177.41روپے سے بڑھ کر183.48روپے ہوگئی تھی یعنی مارچ کے مہینے میں ڈالر6.07روپے کا اضافہ ہوا جب کہ اپریل کے دوران اب تک 3 روز میں ڈالر 5 روپے سے زائد مہنگا ہوچکا ہے جس کے نتیجے میں ڈالرکی قدر میں ہونے والا اضافہ 10.26 روپے تک پہنچ گیا ہے جس سے ملکی قرضوں کی مالیت میں 1200 ارب روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔دوسری جانب اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی مارچ کے دوران ڈالرکی قدر 178روپے سے بڑھ کر 184.50روپے ہوگئی یعنی مارچ میں ڈالر کی قدر میں 6.50روپے کا اضافہ ہوا جب کہ اپریل میں بھی اب تک اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر اب تک 5روپے تک بڑھ چکا ہے۔ معاشی ماہرین کے مطابق تجارتی اور کرنٹ اکائونٹ خسارہ بڑھنے کے باعث ملکی زرمبادلہ کے ذخائرگررہے ہیں جس کا دبا پاکستانی روپے پربھی مرتب ہورہا ہے۔معاشی مشکلات کے ساتھ ملک میں سیاسی بحرانی صورتحال بھی شامل ہونے سے پاکستانی روپے پر دبائومزید بڑھ گیا ہے۔



  تازہ ترین   
ایران کے بحرین، اردن اور کویت میں امریکی اہداف پر حملے، آبنائے ہرمز بند
ایرانی رہنماؤں نے درخواست کر دی، بمباری جلد روک دی جائیگی: امریکی صدر کا دعویٰ
ایمنسٹی انٹرنیشنل کا عالمی برادری سے فلسطینیوں کی نسل کشی پر کارروائی کا مطالبہ
دوبارہ جنگ ہوئی تو امریکی ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا، ابراہیم عزیزی
قومی اقتصادی سروے آج جاری ہوگا، اعداد و شمار منظر عام پر آگئے
اقوام متحدہ کی افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی کے پاکستانی مؤقف کی تائید
وزیرِ خزانہ نے اکنامک سروے آف پاکستان 26-2025ء وزیرِ اعظم کو پیش کر دیا
پاک فوج کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، تمام اہلکار شہید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر