پی ٹی آئی اراکین کے استعفے سے تحریک عدم اعتماد متاثر نہیں ہو گی، شہباز شریف

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ضروری اصلاحات کے بعد صاف شفاف انتخابات کرائیں گے، ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے اراکین کے استعفوں کی خبریں پہلے بھی چل رہی تھیں، ان کے استعفوں سے تحریک عدم اعتماد متاثر نہیں ہو گی، شہباز شریف نے کہا کہ ہمارے پاس ایوان میں 178 ارکان موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عدالت نے ایسا فیصلہ دیا ہے جس نے ماضی کے تمام نظریہ ضرورت کو ہمیشہ کیلئے دفن کر دیا ہے۔ ایکانٹرویومیں انھوں نے کہا کہ یہ فیصلہ تاریخ میں ہمیشہ نہ صرف یاد رکھا جائے گا بلکہ ایک نئی عدالتی تاریخ رقم کی گئی ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ وہ عدالت عظمیٰ کے نہایت شکر گزار ہیں کیونکہ انھوں نے غیر آئینی ہتھکنڈوں کے خاتمے کا فیصلہ کیا ہے۔جب ان سے سوال پوچھا گیا کہ حکومت میں آنے کے بعد وہ جلدی الیکشن کروانا چاہیں گے یا اسمبلیاں اپنی مدت پوری کریں گی؟اس پر شہباز شریف نے کہا کہ میں نے اپنی پارٹی کی پوزیشن بہت واضح رکھی ہے کہ ہم اس حق میں ہیں کہ ضروری اصلاحات کے بعد کوشش کرنی چاہیے کہ آزاد اور منصفانہ انتخابات کروائیں۔انھوں نے کہا کہ پیشگی شرط انتخابی اصلاحات ہیں،یہ مراحل طے کرنے کے بعد فوری طور پر اس کی طرف رجوع کریں گے۔پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما حمزہ شہباز شریف نے سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلے پر کہا ہے کہ پاکستان کو مبارک ہو آئین و قانون کی فتح ہو گئی ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ یہ تاریخی دن ہے، آئین کی سر بلندی کا دن ہے، آئین کے ساتھ کھلواڑ کرنے والوں کو شکست فاش ہو گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ نے ہر جمہوریت پسند اور آئین کی بالادستی کا خواب دیکھنے والوں کے دل جیت لیے ہیں۔انہوں نے کہاکہ جیسے قومی اسمبلی بحال ہوئی ویسے ہی پنجاب اسمبلی میں بھی آئین کے ساتھ کھیلنے والوں کو منہ کی کھانا پڑے گی۔وفاقی وزیر قانون فواد چوہدری نے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ پر سپریم کورٹ کے فیصلیکو بدقسمت فیصلہ قرار دے دیا۔



  تازہ ترین   
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
امریکا کردستان میں فوجی اڈے 30 ستمبر تک بغداد کے حوالے کر دیگا: عراقی حکومت کی تصدیق
صدر، وزیراعظم کا تمام شہریوں خصوصاً اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا عزم
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر