لڑکیوں کو کھانا پکانے والے لڑکے پسند ہیں، جنید خان

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار جنید خان کا کہنا ہے لڑکیوں کو ایسے لڑکے پسند ہیں جنہیں کھانا بنانا آتا ہو۔ جنید خان حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے جس میں اُنہوں نے اپنے نئےڈرامے’ہم تم‘ میں اپنےکردار کے حوالے سے بات کی۔اُنہوں نے کہا کہ’اس ڈرامے میں اُنہیں اپنے کرادر پر لوگوں اور خصوصاََ خواتین کی جانب سے بہت اچھا ردِعمل ملا‘۔اُنہوں نے بتایا کہ’ خواتین ان کے کردار پر تبصرہ کرتے ہوئے کہہ رہی ہیں کہ جو لڑکا کھانا بنانا جانتا ہو اس سے زیادہ بہتر لائف پارٹنر کون ہوسکتا ہے‘۔جنید خان یہ بتاتے ہوئے تھوڑا سا شرما گئے اور ہچکچاہٹ کا شکار ہوئے۔جنید خان نے اپنا گانا ’’تقدیر‘‘ تشدد کے شکار افراد کے نام کردیااُنہوں نے مزید کہا کہ’ اصل زندگی میں اس حوالے سے لڑکوں کو آگاہی فراہم کرنی چاہیے‘۔اُنہوں نے اپنی بات مکمل کرتے ہوئے کہا کہ’ ان کا خیال ہے کہ اُنہیں اپنا کوکنگ شو شروع کردینا چاہیے‘۔واضح رہے کہ اداکار جنید خان اپنے نئے رمضان اسپیشل ڈرامہ سیرل ’ہم تم‘ میں ایک شیف کا کردار ادا کررہے ہیں۔



  تازہ ترین   
ریاض ایئرپورٹ پر حوثی میزائل حملہ، سعودی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی
فیلڈ مارشل سے بحرینی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
امریکی صدر کا وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان
یوکرین میں مسافر بسوں پر روسی گلائیڈ بم حملے، 30 افراد ہلاک
ایران یورینیم افزودگی کا عمل ترک نہیں کرے گا، سربراہ ایرانی جوہری توانائی تنظیم
روسی صدر کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، علاقائی بحران کے حل میں مدد کی پیشکش
فضل الرحمان مذاکراتی ڈیڈلاک ختم کرانے کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار، رپورٹ وزیراعظم کو پیش
پاکستان اور بحرین کا تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا عزم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر