مبینہ کرپشن کے الزامات کا سامنا کرنے والی فرح خان کے ساتھ بھی فراڈ ہوگیا

 

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)مبینہ کرپشن کے الزامات کا سامنا کرنے والی فرحت شہزادی عرف فرح خان کے ساتھ بھی فراڈ ہوگیا۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) حکام کا کہنا ہے کہ خاتون اول کی دوست فرحت شہزادی عرف فرح خان نے لگژری کار بک کروائی، فرح خان کو کار ملی نہ پیسے۔حکام کے مطابق ملزم ملک سے فرار ہوگیا جس کا مقدمہ درج کیا گیا، جبکہ فرح خان نے ایف آئی آر میں اپنا اصل نام فرحت شہزادی لکھوایا۔حکام کا کہنا تھا کہ فرح خان نے لگژری کار 7 کروڑ روپے میں بک کروائی، اس کار کی بکنگ میں ایڈوانس کے طور پر 3 کروڑ 63 لاکھ ادا کیے تھے۔ادھر حکام کا کہنا ہے کہ مقدمہ کی تحقیقات جاری ہیں، ملزم ملک سے فرار ہوچکا ہے۔ایف آئی اے حکام کے مطابق اس فراڈ کا شکار بننے والی فرح خان اکیلی نہیں بلکہ ان سمیت 23 افراد سے لگژری کار کی بکنگ کے لیے رقوم لی گئیں۔
تحقیقاتی ادارے کے حکام نے بتایا کہ ابوذر نامی یہ ملزم تمام افراد کے پیسے ہڑپ کر گیا، منی لانڈرنگ کی دفعہ بھی لگائی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ پولیس کی جانب سے بھی ملزم پر 7 ایف آئی آر درج ہوئیں، ایف آئی اے کے علاوہ نیب بھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے۔



  تازہ ترین   
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
امریکا کردستان میں فوجی اڈے 30 ستمبر تک بغداد کے حوالے کر دیگا: عراقی حکومت کی تصدیق
صدر، وزیراعظم کا تمام شہریوں خصوصاً اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا عزم
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر