اسپیکر پرویز الہٰی کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)اپوزیشن نے اسپیکر پرویز الہٰی کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی ہے۔تحریک عدم اعتماد ن لیگ کےسلمان رفیق،خلیل طاہر سندھو، سمیع اللّٰہ خان نے جمع کرائی ہے۔تحریک عدم اعتماد کے متن میں تحریر ہے کہ ایوان کی اکثریت کو پرویز الہٰی پر اعتماد نہیں رہا۔پنجاب اسمبلی، اپوزیشن ایک بار پھر اسپیکر کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائے گیمتن میں تحریر ہے کہ پنجاب کے معاملات آئین پاکستان کے مطابق نہیں چلائے جا رہے ہیں۔اسپیکر پنجاب اسمبلی نے صوبے میں جمہوری روایات کا قلع قمع کیا۔واضح رہے کہ کل ن لیگ کے وفد کو اسمبلی سیکیورٹی اسٹاف نے اندر جانے سے روک دیا تھا جس کے خلاف لیگی اراکین اسمبلی نے احتجاجاً دھرنا بھی دیا تھا، اسمبلی بلڈنگ کو تالے اور خاردار تاریں لگا کر بند بھی کردیا گیا تھا۔ان حالات کے پیش نظر پنجاب اسمبلی کے اطراف امن و امان کی ذمہ داری رینجرز کو سونپ دی گئی، پانچ سو میٹر تک دفعہ 144 بھی لگائی گئی۔پنجاب اسمبلی کا گیٹ نمبر 1 ہر قسم کی آمدورفت کے لیے بند رہا، ملازمین دربار ہال سے اسمبلی میں داخل ہوئے۔



  تازہ ترین   
امریکی صدر نے ایران سے جنگ بندی ختم، دوبارہ حملوں کا اشارہ دے دیا
اسرائیل کا گلوبل صمود فلوٹیلا کے گرفتار ارکان کو یونان بھیجنے کا فیصلہ
دہشتگردی کے عفریت کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے: وزیراعظم
اسرائیل کے لبنان میں حملے تیز، مزید 28 افراد شہید، متعدد زخمی
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
چینی و امریکی وزرائے خارجہ کا رابطہ، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر گفتگو
اماراتی شہریوں پر ایران، لبنان اور عراق کیلئے سفری پابندیوں کا اعلان
صدرِ مملکت کا عالمی یومِ مزدور پر پیغام: محنت کش قومی ترقی کی بنیاد قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر