تحریک انصاف کےنوجوانوں کو بڑھکایا جارہا ہے، مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ عمران خان نے ملک کے اندر آئینی بحران پیدا کردیا ہے، تحریک انصاف کے نوجوانوں کو بھڑکایا جارہا ہے، آئمہ اور خطباء اپنےخطبوں میں عمران خان کی آئین شکنی پر بات کریں۔مولانا فضل الرحمان نے جمعے کو یوم تحفظ آئین منانےکا اعلان کیا ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آئین پاکستان کو سبوتاژ کیا گیا، آئین کی توقیر نہیں رہتی تو پاکستان کے وجود پر سوالیہ نشان ہوگا۔عسکری قیادت، سلامتی کے اداروں کو سیاست میں ملوث نہ کیا جائے، طاہر اشرفیمولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملک کی وحدت، پارلیمنٹ کی بالادستی اور جمہوریت پاکستان کی نظریاتی بنیادیں ہیں، پاکستان کی نظریاتی بنیادوں کو ہلاکر رکھ دیا گیا ہے، ضروری ہوگیا ہے کہ قوم بیدار ہو اور جمعہ کو احتجاج کیا جائے، قوم اس غیر جمہوری اور غیر آئینی اقدام کی نفی کرے۔سربراہ پی ڈی ایم نے کہا کہ ہمارے اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ آئین کے تحفظ کے لیے اپنا کردار ادا کریں، سپریم کورٹ نے ازخود نوٹس لیا جو درست اقدام ہے، ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کالعدم قرار دی جائے، تحریک عدم اعتماد کے لیے ووٹنگ کروائی جائے۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکومت کے غیر آئینی اقدامات سے منصفانہ انتخابات کی کوئی توقع نہیں کی جاسکتی، تعجب کی بات یہ ہے کہ کیبنٹ ڈویژن نوٹیفکیشن جاری کرچکی ہے، عمران خان وزیراعظم نہیں رہا، صدر مملکت نے زبانی احکامات پر کہا کہ کام جاری رکھے۔سربراہ پی ڈی ایم نے کہا کہ عمران خان کس طرح وزیراعظم ہاؤس میں بیٹھ کر کام کررہا ہے، عمران خان کیسے بیوروکریٹ کو بلا کر ہدایات دے رہا ہے۔



  تازہ ترین   
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
امریکا کردستان میں فوجی اڈے 30 ستمبر تک بغداد کے حوالے کر دیگا: عراقی حکومت کی تصدیق
صدر، وزیراعظم کا تمام شہریوں خصوصاً اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا عزم
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر