سپریم کورٹ کے باہر فواد چوہدری اور صحافیوں میں شدید تلخ کلامی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز): سپریم کورٹ کے باہر فواد چوہدری اور صحافیوں میں تلخ کلامی ہوگئی۔سپریم کورٹ کے باہر پی ٹی آئی رہنما اسد عمر اور فواد چوہدری میڈیا سے گفتگو کررہے تھے کہ اس دوران صحافی مطیع اللہ جان نے فرح خان کے بیرون ملک جانے سے متعلق سوال کیا جس میں فواد چوہدری بیچ میں آئے اور اپنی بات کرنے لگے۔اس دوران مطیع اللہ جان نے سوال کا جواب دینے کا مطالبہ کیا جس پر فواد چوہدری کی ان سے تلخ کلامی ہوگئی جس کے بعد دیگر صحافیوں نے بھی فواد چوہدری کے رویے پر احتجاج کیا۔فواد چوہدری نے مطیع اللہ جان کو کہا کہ تم صحافی نہیں یوٹیوبر ہو جب کہ اس دوران مطیع اللہ جان اور دیگر صحافیوں نے بھی فواد چوہدری پر شدید تنقید کی۔فواد چوہدری نےصحافیوں پر پیسے لینے کا الزام لگایا، اس دوران صحافیوں نے پی ٹی آئی رہنما کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور ان سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا تاہم فواد چوہدری مسلسل گفتگو کرتے رہے۔صحافیوں نے فواد چوہدری کی معافی تک بائیکاٹ کا اعلان کیا لیکن فواد چوہدری نے معذرت سے انکار کردیا۔فواد چوہدری کے معافی نہ مانگنے پر صحافیوں نے ان کی پریس کانفرنس کا بائیکاٹ کردیا اور ان کے پاس سے مائیک ہٹا دیے جس کے بعد فواد چوہدری اور اسد عمر گفتگو ادھوری چھوڑ کر چلے گئے۔



  تازہ ترین   
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
امریکا کردستان میں فوجی اڈے 30 ستمبر تک بغداد کے حوالے کر دیگا: عراقی حکومت کی تصدیق
صدر، وزیراعظم کا تمام شہریوں خصوصاً اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا عزم
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر