جمہوریت کے حق میں فیصلہ نہ آیا تو سخت احتجاج کیا جائے گا، ضیاء الحسن لنجار

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر قانون ضیاء الحسن لنجار کا کہنا ہے کہ جمہوریت کے حق میں فیصلہ نہ آیا تو سخت احتجاج کیا جائے گا، ایسا احتجاج کیا جائے گا جو اس وقت ملک کے ایوان میں بیٹھے ہیں انہیں لگ پتا جائے گا۔کراچی سے جاری ایک بیان میں ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ سیاسی ورکرز اور وکلاء برادری ہر چیز کے لئے تیار ہیں، جمہوریت کے حق میں فیصلہ ہوا تو اس کے لئے بھی تیار ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کے وکلاء کا کہنا ہے کہ ہم نے سپریم کورٹ پر فیصلہ چھوڑ دیا ہے، اللّٰہ کرے آج اچھی خبر آئے۔ان کا یہ کہنا تھا کہ سیاسی ورکرز اور وکلاء دیکھ رہے ہیں کے اس ملک کے منصف کیا کرنے والے ہیں۔سپریم کورٹ، اسمبلی توڑنے کے معاملے پر ازخود نوٹس کی سماعت آج پھرواضح رہے کہ سپریم کورٹ میں ملک کی آئینی سیاسی صورتحال پر ازخود نوٹس کیس کی سماعت آج پھر ہوگی، چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ سماعت کرے گا۔گزشتہ روز ہونے والی سماعت پر چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیے تھے کہ بحث کرائے بغیر ووٹنگ پر کیسے چلے گئے، عدالت ہوا میں فیصلہ نہیں کرے گی۔چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ عدالتی سوالات کے جوابات دینا ہوں گے، ہم بھی جلد فیصلہ کرنا چاہتے ہیں۔

 



  تازہ ترین   
امریکی صدر نے ایران سے جنگ بندی ختم، دوبارہ حملوں کا اشارہ دے دیا
اسرائیل کا گلوبل صمود فلوٹیلا کے گرفتار ارکان کو یونان بھیجنے کا فیصلہ
دہشتگردی کے عفریت کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے: وزیراعظم
اسرائیل کے لبنان میں حملے تیز، مزید 28 افراد شہید، متعدد زخمی
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
چینی و امریکی وزرائے خارجہ کا رابطہ، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر گفتگو
اماراتی شہریوں پر ایران، لبنان اور عراق کیلئے سفری پابندیوں کا اعلان
صدرِ مملکت کا عالمی یومِ مزدور پر پیغام: محنت کش قومی ترقی کی بنیاد قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر