وزارت اعلیٰ کیلئے ہمارے پاس 200 ووٹ تھے: حمزہ کا دعویٰ

لاہور(نیشنل ٹائمز): پنجاب اسمبلی میں متحدہ اپوزيشن کے وزارت اعلیٰ کے امیدوار حمزہ شہباز نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے پاس وزارت اعلیٰ کے لیے 200 ووٹ تھے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں حمزہ شہباز نے کہا کہ ہماری اکثریت پر پرویز الٰہی نے اپنی شکست دیکھ کر6 منٹ میں اجلاس ملتوی کردیا لیکن اگر اب تماشا لگانےکی کوشش کی توتمام حالات کےذمہ دار پرویزالٰہی ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ بدھ کو میدان لگے گا اور وزیراعلیٰ منتخب ہوگا، پرویز الٰہی شیشے توڑنے کا الزام لگا کر 40 ممبران کو معطل کرنا چاہتے ہیں ، اسپیکرکوڈائریکشن ملنی چاہیےکہ وہ ووٹ ڈالنے میں رکاوٹ نہیں بنیں گے۔لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ پرویزالٰہی صاحب آپ ایوان میں عددی اکثریت دکھادیں ہم قبول کریں گے۔یاد رہے کہ 3 اپریل کو پنجاب اسمبلی میں نئے وزیراعلیٰ کے چناؤ کے لیے ووٹنگ ہونا تھی تاہم ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری نے ایوان کے اندر ہونے والی ہنگامہ آرائی کو جواز بنا کر اجلاس 6 اپریل تک ملتوی کر دیا تھا۔



  تازہ ترین   
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
امریکا کردستان میں فوجی اڈے 30 ستمبر تک بغداد کے حوالے کر دیگا: عراقی حکومت کی تصدیق
صدر، وزیراعظم کا تمام شہریوں خصوصاً اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا عزم
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر