لندن میں نواز شریف کے دفتر پر حملہ، پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرار داد جمع

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)لندن میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کے دفتر پر حملے کے خلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع کرادی گئی۔قرارداد مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری، حنا پرویز بٹ، سعدیہ تیمور اور سمیرا کومل نے جمع کرائی۔پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی گئی قرارداد کے متن کے مطابق ایوان نواز شریف کے دفتر پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کارکنوں کے حملے کی مذمت کرتا ہے۔قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ لندن پولیس کی جانب سے انتشار پسند عناصر کیخلاف کارروائی کی جائے۔خیال رہے کہ لندن میں مسلم لیگ ن کے قائد و سابق وزیراعظم نواز شریف کے دفتر پر 15 سے 20 افراد نے حملہ کیا تھا، حملہ آوروں میں سے بعض نے ماسک پہن کر منہ چھپائے ہوئے تھے۔ذرائع کے مطابق حملہ آوروں اور مسلم لیگی ورکرز کے درمیان شدید لڑائی ہوئی، ہاتھا پائی میں 3 افراد زخمی ہوگئے تھے جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر 4 افراد کو گرفتارکیا تھا۔



  تازہ ترین   
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
امریکا کردستان میں فوجی اڈے 30 ستمبر تک بغداد کے حوالے کر دیگا: عراقی حکومت کی تصدیق
صدر، وزیراعظم کا تمام شہریوں خصوصاً اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا عزم
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر