آئین شکن صدر کے خط کا جواب کیسے دیں، شہباز شریف

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)اپوزیشن رہنما و مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا صدر مملکت عارف علوی سے نگراں وزیراعظم کی تقرری کیلئے موصول ہونے والے خط کے حوالے سے کہنا ہے کہ آئین شکن صدر کے خط کا جواب کیسے دیں۔انہوں نے کہا کہ صدر، عمران خان اور ڈپٹی اسپیکر نے آئین شکنی کی ہے۔شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ ہم تو آئین پرعمل کررہے ہیں، یہ کیسے ممکن ہے کہ صدرکے غیرآئینی خط کا جواب دیں۔انہوں نے سپریم کورٹ سے گزارش کی کہ وہ کہ فل کورٹ بنائیں، فل کورٹ میں آئین شکنوں کو سزا ملے، دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو۔شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ اس وقت پوری دنیا کی نظریں ہماری سپریم کورٹ پر ہیں۔واضح رہے کہ صدر عارف علوی نے نگراں وزیراعظم کی تقرری کیلئے عمران خان اور شہباز شریف کو خط لکھا ہے، نگراں وزیراعظم کی تعیناتی عمران خان اور اپوزیشن لیڈر کی مشاورت سے ہوگی۔قواعد کے مطابق کسی ایک نام پر3 دن میں اتفاق نہ ہو تو دونوں شخصیات دو دو نام کمیٹی کو بھیجیں گی۔کمیٹی اسپیکر قومی اسمبلی بنائیں گے، کمیٹی میں حکومت اور اپوزیشن کے 8 ارکان ہوں گے۔
حکومت اور اپوزیشن کی کمیٹی میں نمائندگی برابر ہوگی، کمیٹی ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹ پر مشتمل ہوگی۔

 



  تازہ ترین   
امریکی صدر نے ایران سے جنگ بندی ختم، دوبارہ حملوں کا اشارہ دے دیا
اسرائیل کا گلوبل صمود فلوٹیلا کے گرفتار ارکان کو یونان بھیجنے کا فیصلہ
دہشتگردی کے عفریت کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے: وزیراعظم
اسرائیل کے لبنان میں حملے تیز، مزید 28 افراد شہید، متعدد زخمی
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
چینی و امریکی وزرائے خارجہ کا رابطہ، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر گفتگو
اماراتی شہریوں پر ایران، لبنان اور عراق کیلئے سفری پابندیوں کا اعلان
صدرِ مملکت کا عالمی یومِ مزدور پر پیغام: محنت کش قومی ترقی کی بنیاد قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر