پنجاب اسمبلی سے بھی بڑی خبر آگئی

لاہور (نیشنل ٹائمز)نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس 6اپریل تک ملتوی کردیا گیا، یاد رہے کہ آج وزیر اعلیٰ پنجاب کا چنا ئوہونا تھا، جس کیلئے پرویز الٰہی اور حمزہ شہبازکے درمیان مقابلہ تھا ، تازہ ترین اطلاعات کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس جو تاخیر سے شروع ہوا تھا اور 6اپریل تک ملتوی کردیا گیا ہے ۔ اس سے قبل وفاقی حکومت نے گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور کو برطرف کر دیا۔یہ بات وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میںبتائی۔فواد چوہدری کے مطابق نئے گورنر پنجابکا اعلان بعد میں کیا جائے گا، آئین کے مطابق ڈپٹی اسپیکر قائم مقام گورنر ہوں گے۔ذرائع کے مطابق چوہدری محمدسرورموجودہ سیاسی حالات میں بھی پارٹی کیلئے سر گرمیاں نہیں کر رہے تھے ۔ یہ افواہیں زیر گردش ہیں کہ گورنر پنجاب پنجاب کے وزیر اعلیٰ کے انتخاب میںمسلم لیگ (ن) کی حمایت کرنے والے پی ٹی آئی کے ایک گروپ سے مکمل رابطے میں تھے جس کا علم ہونے پر وفاقی حکومت نے انہیں اچانک برطرف کرنے کا فیصلہ کیا۔چوہدری سرور کی اچانک برطرفی سیاسی حلقوں میں موضوع بحث بن گئی ۔ ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی کی راہداریوں میں بھی اراکین اسمبلی چوہدری سرور کی برطرفی پر گفتگوکرتے رہے۔



  تازہ ترین   
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
امریکا کردستان میں فوجی اڈے 30 ستمبر تک بغداد کے حوالے کر دیگا: عراقی حکومت کی تصدیق
صدر، وزیراعظم کا تمام شہریوں خصوصاً اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا عزم
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر