عمران خان کی کال پر کوئی ہنگامہ اور احتجاج نہیں ہوا، رانا ثنا اللّٰہ

سلام آباد (نیشنل ٹائمز)مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللّٰہ کا کہنا ہے کہعمران خان کی کال پرکوئی ہنگامہ اور احتجاج نہیں ہوا، ساڑھے 3 سال ان کے جو اعمال رہے ان کا حساب دینا ہوگا۔پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللّٰہ کا کہنا ہے کہ رات کے اندھیرے میں کارروائی نہیں کررہے،دن کے اجالے میں جمہوری عمل سے گھر بھیج رہے ہیں۔انہو ں نے کہا کہ نااہل اورنالائق حکومت کا خاتمہ جمہوری طریقے سے ہونے جارہا ہے، کوئی شب خون نہیں مارا جائے گا، وہ وزراء جو سرکاری پروٹوکول میں وحشی دکھائی دیتے تھے اب بھیگی بلی بن جائیں گے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ استعفوں کا سرپرائز دیں تو لگ پتہ جائےگا کہ ان کی عوام میں کیا مقبولیت ہے،مسلم لیگ ن کی خواہش اور موقف یہ ہے کہ جلد ازجلد الیکشن ہوں۔رانا ثنااللہ نے کہا کہ اس بار شیخ رشید کو حکومت میں شامل نہیں کیا جائے گا، شیخ رشید کو 1985 سے اپنے اعمال کا حساب دینا پڑے گا۔



  تازہ ترین   
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
امریکا کردستان میں فوجی اڈے 30 ستمبر تک بغداد کے حوالے کر دیگا: عراقی حکومت کی تصدیق
صدر، وزیراعظم کا تمام شہریوں خصوصاً اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا عزم
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر