عثمان بزدار دوبارہ استعفیٰ دیں، ن لیگ کا رات گئے مطالبہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)مسلم لیگ ن کے رہنمائوں کا کہا ہےکہ عثمان بزدار کا استعفیٰ غیر آئینی ہے، وزیراعلیٰ نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم کے نام لکھا ہے اس لیےانہیں مستعفی ہونےکےلیےدوبارہ استعفیٰ دینا پڑےگا۔لیگی رہنماوں کی مشترکہ نیوز کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب اپنا استعفیٰ گورنر پنجاب کو بھجوائیں،سپیکر پنجاب اسمبلی کووزیراعلیٰ بننے کی بہت جلدی ہے۔ قانون اور آئین کی دھجیاں اڑانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ گورنر پنجاب نے آج اسمبلی اجلاس بھی طلب کررکھا ہے۔استعفیٰ آئین کے مطابق لیں ورنہ چیلنج کریں گے۔خواجہ سعد رفیق نے مزید کہا کہ پنجاب اسمبلی کاغیرآئینی اجلاس بلایا گیاتو احتجاج ہوگا۔اس موقع پر رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ نوٹیفکیشن جاری کرنے والوں کو سب سے پہلے استعفیٰ سے متعلق آئین کو دیکھنا چاہیے تھا۔عثمان بزدار کااستعفیٰ عدالت میں چیلنج بھی ہوسکتا ہے، نہیں چاہتے کہ استعفیٰ کا معاملہ عدالت میں جائے اور بعد میں غیرآئینی قراردیاجائے اس لیےعثمان بزدار کااستعفیٰ ڈی نوٹیفائی ہوناچاہیے۔انہوں نے کہا کہ ہمارامطالبہ ہے اس نوٹیفکیشن کو چیک کریں اور واپس لیں۔سیکریٹری سروسز نےنوٹیفکیشن کی جانچ پڑتال نہیں کی ایسے ہی قبول کر لیا۔رانا ثناءاللہ نے مزید کہا کہ اداروں کو چاہیے کہ آنے والے دنوں میں ہونے والے تصادم کو روکیں۔



  تازہ ترین   
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
امریکا کردستان میں فوجی اڈے 30 ستمبر تک بغداد کے حوالے کر دیگا: عراقی حکومت کی تصدیق
صدر، وزیراعظم کا تمام شہریوں خصوصاً اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا عزم
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر