نیویارک(نیشنل ٹائمز)پاکستان مسلم لیگ (ن)نیویارک سٹیٹ کے پریزیڈنٹ احمد جان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا قوم سے نشریاتی خطاب نہ صرف قوم سے ایک مذاق بلکہ مایوس کن خطاب تھا۔عمران خان عدم اعتماد کی تحریک کا مقابلہ کرنے کی بجائے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیںاور اس مقصد کی خاطر وہ امور خارجہ جیسے اہم معاملات کو بھی اپنی سیاست میں گھسیٹنے کی کوشش کر رہے ہیں جو کہ قابل مذمت ہے۔اپنے بیان میں احمد جان نے مزید کہا کہ ہم اوورسیز میں بسنے والے اوورسیز پاکستانی ، وزیراعظم کے خطاب کو مستر د کرتے ہیں۔ انہوں نے اپنی سیاست کو بچانے کیلئے پاکستان کو ایک خارجی بحران کا شکار بنانے کی کوشش کی ہے۔ عمران خان کا یہ اقدام بھی انہیں عدم اعتماد کے ذریعے اقتدار سے الگ کرنے کی وجہ بنے گا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے دن گنے جا چکے ہیںاور تین اپریل کے بعد ملک و قوم کو ان سے نجات مل جائیگی۔احمد جان نے کہا کہ عمران نیازی نے اپنے خطاب تک عوام اور پارلیمنٹ کو خط نہیں دکھایا ، صرف مندرجات بتائے جارہے ہیں ، خط نہ دکھانے کا مطلب ہے کہ کوئی خط نہیں۔عمران نیازی ہمیشہ کی طرح اب ایک نیا جھوٹ بول رہے ہیں۔ کرپشن ، ریاست مدینہ کے بیانیوں کے بعد اب سازشی خط کا بیانیہ لائے ہیں، عوام انہیں اور ان کے ہر جھوٹ کو مستر کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران نیازی ہر روز ثابت کرتا ہے کہ یہ اس کرسی کے قابل نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ اگر امریکا ہمیں تنگ کرنا چاہئے ۔ اگر امریکا ہمارے لئے مشکلات پیدا کرنا چاہے تو ہمیں بیرونی قرضے اور امداد ملنا بند ہوجائے،انٹرنیشنل مانیٹری فنڈز اور عالمی بینک کے قرضے ہمیں نہ ملیں، ہمیں ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے بلیک لسٹ میں ڈالا جا سکتا تھا۔یہ تمام سہولیات ہمیں میسر ہیں جن کے باعث ہمارے ملک کا نظام چل رہا ہے، ہم اپنے مقامی تمام وسائل کو استعمال کر چکے، جب یہ تمام بیرونی اور امریکی سہولیات ہمیں دستیاب ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ امریکا ہمارے خلاف نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ان تمام سہولیات کے ہوتے ہوئے امریکی دشمنی کی کوئی اور شہادت نہیں ملتی سوائے اس کے جو عمران خان ایک مراسلے کی صورت میں لہرا رہے ہیںاور یہ مراسلہ ہمارے اپنے سفیر کا لکھا ہوا ہےاور یہ ایک معمول کی کارروائی ہے، لیکن اس حکومت کی جانب سے اس مراسلے کو ایک سیاسی ایشو بنایا جارہا ہے۔
احمد جان نے کہا کہ عمران نیازی خط کے معاملے کو عین اس وقت پر اچھال رہے ہیں کہ جب تحریک عدم اعتماد میں ان کی شکست سامنے آگئی ہے۔عمران خان سیاسی طور پر دیوالیہ ہو چکےہیں۔ان کے پاس اب کوئی دلیل نہیں بچی تو وہ الزامات کا سہارا لے رہے ہیں ، یہ بیرونی سازشوں کا الزام لگارہے ہیں جبکہ خود اپنی ساری سیاسی زندگی میں غیر ممالک سے فنڈز اور چندہ جمع کرتے رہے ہیں، فارن فنڈنگ کیس کیا ہے،باہر کے ممالک ان کو چندہ دیتے رہے ہیں، یہ خود اسرائیل اور بھارتی لوگوں سے فنڈز لیتے رہے ہیں۔
احمد جان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم کی آج کی تقریر نے پاکستان کے مفادات کی خدمت نہیں کی ۔وزیراعظم خود پسندی، خود پرستی اور انا پرستی کا شکار ہیں۔اللہ کا شکر ہوگا کہ تین اپریل کو تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد قوم کو عمران خان سے نجات مل جائیگی۔
عمران خان نے اپنی سیاست بچانے کیلئے خارجی بحران پیدا کرنے کی کوشش کی ہے، احمد جان



