وزیر اعلیٰ محمود خان کی احتجاج پر اُکسانے کی آڈیو منظر عام پر

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کا مبینہ وائس میسج منظر عام پر آگیا جس میں وہ اپنے عہدیداروں کو احتجاج کرنے پر اُکسا رہے ہیں۔محمود خان کے مبینہ وائس میسج میں ان کا کہنا تھا کہ وہ یہ ہدایات وزیراعظم کے کہنے پر دے رہے ہیں، سارے منسٹرز آج اپنے حلقوں میں نماز کے بعد ریلیاں منعقد کریں اور بکے ہوئے ایم این ایز کی تصاویر ساتھ رکھیں۔مبینہ وائس میسج میں وزیراعلیٰ محمود خان کا کہنا تھا کہ منحرف ارکان کے خلاف ریلیاں نکالیں، ایک تو بلدیاتی انتخابات میں جیتنے کی خوشیاں منائیں، دوسرا منحرف ارکان کے خلاف مردہ باد کے نعرے لگائیں۔محمود خان کا مبینہ وائس میسج میں مزید کہنا ہے کہ یہ نعرے بھی لگائیں کہ یہ لوگ غدار ہیں، امریکا کے خلاف بھی نعرے لگائیں، احتجاج کی ویڈیوز میرے ساتھ شیئر کرنی ہیں تاکہ ہم سوشل میڈیا اور میڈیا پر کوریج دیں۔مبینہ وائس میسج میں محمود خان نے بتایا کہ مجھے وزیراعظم نے کال کی تھی، بہت بڑی ریلیاں نکالنی ہیں آج نماز کے بعد، یہ پرائم منسٹر کا حکم ہے، وزیراعظم سے اظہار یکجہتی اور غداروں کے خلاف نعرے لگانے ہیں۔

 



  تازہ ترین   
امریکی صدر نے ایران سے جنگ بندی ختم، دوبارہ حملوں کا اشارہ دے دیا
اسرائیل کا گلوبل صمود فلوٹیلا کے گرفتار ارکان کو یونان بھیجنے کا فیصلہ
دہشتگردی کے عفریت کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے: وزیراعظم
اسرائیل کے لبنان میں حملے تیز، مزید 28 افراد شہید، متعدد زخمی
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
چینی و امریکی وزرائے خارجہ کا رابطہ، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر گفتگو
اماراتی شہریوں پر ایران، لبنان اور عراق کیلئے سفری پابندیوں کا اعلان
صدرِ مملکت کا عالمی یومِ مزدور پر پیغام: محنت کش قومی ترقی کی بنیاد قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر