روس اور یوکرین نے ماریوپول سے انخلا کے منصوبے کی منظوری دیدی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)روس اور یوکرین نے ماریوپول سے انخلا کے منصوبے کی منظوری دے دی۔خبر رساں ایجنسی رائٹرزکےمطابق بین الاقوامی تنظیم ریڈ کراس کا کہنا ہےکہ یوکرین اور روس نے ماریوپول شہر سے انخلا کے منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔ریڈ کراس کے مطابق دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام نے ماریوپول سے انخلا کے منصوبے کو منظور کیا جس کے بعد تنظیم نے شہرسے فوری انخلا کے لیے کوششیں تیز کردی ہیں جس کے تحت ماریوپول سے 54 بسوں اور نجی گاڑیوں کے ذریعے یوکرینی شہریوں کو باہر نکالا جائے گا۔ریڈ کراس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ انخلا کے منصوبے کی منظوری کے باوجود تنظیم کو انسانی امداد اور میڈیکل سپلائی سمیت دیگر چیزوں کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ یوکرین کے لیے یہ اقدامات اب تک انتہائی مشکل رہے ہیں، متعدد چیزیں روانگی کے لیے موجود ہیں اور ان سے متعلق یہ نہیں کہا جاسکتا کہ ان کی منتقلی محفوظ طریقے سے ہوسکے۔

 



  تازہ ترین   
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
امریکا کردستان میں فوجی اڈے 30 ستمبر تک بغداد کے حوالے کر دیگا: عراقی حکومت کی تصدیق
صدر، وزیراعظم کا تمام شہریوں خصوصاً اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا عزم
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر