سری لنکا میں ڈیزل ختم ، مشتعل مظاہرین نے صدارتی محل پردھاوا بول دیا

کولمبو(نیشنل ٹائمز): سری لنکا میں اقتصادی بحران شدید ہوگیا۔ کولمبو میں مشتعل مظاہرین نے صدارتی محل پردھاوا بول دیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق سری لنکا میں تاریخ کا بدترین اقتصادی بحران جاری ہے۔ ملک میں ایندھن ختم ہوگیا ہے اوردواؤں کی شدید قلت ہوگئی ہے۔ دارالحکومت کولمبو میں غیرمعینہ مدت کے لئے کرفیو نافذ کردیا گیا۔حکومت کی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کرنے والے سیکڑوں مظاہرین نے صدارتی محل پردھاوا بول دیا۔ پولیس اورمظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔مظاہرین نے صدارتی محل کے سامنے کھڑے فوجی ٹرک کوبھی آگ لگا دی۔مظاہرین نے صدرسے استعفی دینے کا مطالبہ کیا اورحکومت کے خلاف نعرے لگائے۔سری لنکا کی حکومت کی جانب سے تیل کمپنیوں کو عدم ادائیگی کے باعث ڈیزل ختم ہوگیا ہے۔ حکومت نے پورے ملک میں روزانہ 10 گھنٹے بجلی بند رکھنے کااعلان کیا ہے۔ملک میں دواؤں کی بھی شدید قلت ہوگئی ہے۔سری لنکا میں صدر راجا پکسا کے بڑے بھائی وزیراعظم، ایک چھوٹے بھائی وزیرخزانہ جبکہ دوسرے چھوٹے بھائی وزیرزراعت ہیں۔ سری لنکن صدرکے بھتیجے وزیرکھیل ہیں۔



  تازہ ترین   
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
امریکا کردستان میں فوجی اڈے 30 ستمبر تک بغداد کے حوالے کر دیگا: عراقی حکومت کی تصدیق
صدر، وزیراعظم کا تمام شہریوں خصوصاً اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا عزم
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر