سب چل کر آپ کے پاس آئیں گے لیکن انکو ٹھڈا مار دینا، شیخ رشید کی عمران خان کو تجویز

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے وزیراعظم عمران خان کو تجویز دی ہے کہ جو لوگ اس مشکل صورت حال میں آپ کو چھوڑ کر جا رہے ہیں یہ سب چل کر آپ کے پاس واپس آئیں گے لیکن ان سب کو ٹھڈا مار دینا۔اسلام آباد میں الیکٹرانک پاسپورٹ کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پہلے ایک ایک ویزے پر لاکھوں روپے رشوت لی جاتی تھی لیکن آج ایک بھی ویزہ درخواست رکی ہوئی نہیں ہے۔ملکی سیاسی صورت حال پر گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سب سیاسی گندے نالی کے کیڑے چند روپوں کی خاطر بک رہے ہیں اور مال ان کی کمزوری ہے۔وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میثاق جمہوریت کس نے کروایا سب جانتے ہیں، ان لوگوں نے معمر قذافی، صدام حسین اور اسامہ بن لادن کا مال کھایا۔ان کا کہنا تھا کہ میں دو حلقوں کی سیاست کرتا ہوں اور جتنی ہمت و طاقت رہ گئی ہے، اس میں اللہ کے بعد عمران خان کا ساتھ دوں گا اور مجھے اس پر فخر ہے کہ میں نے عمران خان کے لیے سیاست کی ہے۔



  تازہ ترین   
امریکی صدر نے ایران سے جنگ بندی ختم، دوبارہ حملوں کا اشارہ دے دیا
اسرائیل کا گلوبل صمود فلوٹیلا کے گرفتار ارکان کو یونان بھیجنے کا فیصلہ
دہشتگردی کے عفریت کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے: وزیراعظم
اسرائیل کے لبنان میں حملے تیز، مزید 28 افراد شہید، متعدد زخمی
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
چینی و امریکی وزرائے خارجہ کا رابطہ، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر گفتگو
اماراتی شہریوں پر ایران، لبنان اور عراق کیلئے سفری پابندیوں کا اعلان
صدرِ مملکت کا عالمی یومِ مزدور پر پیغام: محنت کش قومی ترقی کی بنیاد قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر