ترین گروپ نے پالیسی کو حتمی شکل دینے کیلئے اجلاس طلب کرلیا

لاہور(نیشنل ٹائمز): ملک کی موجود سیاسی صورت حال پر حتمی فیصلہ کرنے کے لیے ترین گروپ نے باضابطہ مشاورتی اجلاس کل لاہور میں طلب کر لیا۔ترجمان ترین گروپ عون چوہدری کا کہنا ہے کہ موجودہ سیاسی صورت حال پر غیر رسمی مشاورت آج بھی جاری رہے گی تاہم باضابطہ اجلاس کل شام 5 بجے اسحاق خاکوانی کی رہائش گا ہ پر ہو گا۔عون چوہدری کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ارکان پنجاب اسمبلی اور صوبائی وزراء کو مدعو کیا گیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ اجلاس میں وفاقی وزراء، مسلم لیگ ن اور چوہدری برادران کے رابطوں کا جائزہ لیا جائے گا، پنجاب میں کس کی حمایت کرنا ہے، اجلاس میں اس حوالے سے پالیسی بنائی جائے گی۔دوسری جانب تحریک انصاف ہم خیال چھینہ گروپ نے بھی مشاورتی اجلاس آج طلب کر لیا ہے۔غضنفر چھینہ کا کہنا ہے کہ اجلاس آج دوپہر ہو گا، تین سے چار روز مشاورت جاری رہے گی، ہم خیال گروپ پرویز الٰہی کی نامزدگی کے حوالے سے صورت حال کا جائزہ لے گا، چوہدری پرویز الٰہی کو سپورٹ کرنا ہے یا نہیں، اس پر بھی مشاورت ہو گی، اجلاس میں اپوزیشن کے رابطوں پر بھی مشاورت ہو گی۔خیال رہے کہ متحدہ اپوزیشن نے قومی اسمبلی میں وزیراعظم عمران خان کے بعد پنجاب میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع کروا رکھی ہے۔

 

 



  تازہ ترین   
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
امریکا کردستان میں فوجی اڈے 30 ستمبر تک بغداد کے حوالے کر دیگا: عراقی حکومت کی تصدیق
صدر، وزیراعظم کا تمام شہریوں خصوصاً اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا عزم
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر