کپتان آخری بال پر چھکا لگائیں گے، خرم شیر زمان

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ میں بتانا چاہتا ہوں کپتان اس وقت ڈٹ کر کھڑا ہے، اتحادیوں کو کہتا ہوں گھبرانا نہیں، کپتان آخری بال پر چھکا لگائیں گے۔کراچی میں خرم شیر زمان نے دیگر اراکین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی پرفارمینس سے عوام پرامید ہیں، عمران خان کے دور میں معیشت میں تاریخی بہتری آئی، ملک میں امپورٹ اور ترسیلات زر میں بہتری آئی ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ عمران خان نے ملک میں کورونا کی عالمی وباء کا مقابلہ کیا، وزیر اعظم کی کوششوں سے 15مارچ کو اسلاموفوبیا کیخلاف عالمی دن مقرر کیا گیا۔خرم شیر زمان کا مزید کہنا تھا کہ صوبہ سندھ اس وقت بے تحاشا مسائل سے گزر رہا ہے، 21 دن سے سندھ کے محکموں کو تالہ لگا ہوا ہے، سندھ کے وزیر بوریاں لیکر اسلام آباد میں بیٹھے ہیں، سندھ کے وزراء اسلام آباد میں ڈیل میں مصروف ہیں، سندھ اسمبلی کے اجلاس کو بار بار ملتوی کیا جارہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ زرداری کی ہمشیرہ نے صوبے کے صحت کا نظام تباہ کردیا ہے، زرداری کے دور میں کتوں کی ویکسین نہیں ملتی، سندھ میں بھٹو کا نظام نہیں زرداری لیگ چل رہی ہے، پی پی اگر بھٹو کے نقشے قدم پر ہوتی تو آج وزیر اعظم کے ساتھ ہوتی۔پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا کہ سندھ کا وزیر اعلیٰ اس وقت غائب ہے، مراد علی شاہ کی ذمہ داری ضمیروں کا بھاؤ لگانا ہے، انہیں تھر اور سہیون کے لوگ یاد کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں پرائس کنٹرول پر کوئی کام نہیں کررہا، اس وقت کمشنر اور ڈی سی اپنے دفاتر میں نہیں ہیں، کمشنر جانتے ہیں ان کے باس 10 پرسنٹ خریداری میں لگے ہیں۔



  تازہ ترین   
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
امریکا کردستان میں فوجی اڈے 30 ستمبر تک بغداد کے حوالے کر دیگا: عراقی حکومت کی تصدیق
صدر، وزیراعظم کا تمام شہریوں خصوصاً اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا عزم
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر