معاملات طے ہونے کی توثیق رابطہ کمیٹی کریگی، فیصل سبزواری

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما سینیٹر فیصل سبزواری کا کہنا ہے کہ کسی حد تک کہہ سکتے ہیں معاملات طے ہوگئے ہیں، تاہم توثیق رابطہ کمیٹی کرے گی۔سینیٹر فیصل سبزواری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایک معاہدہ ہونا ہے، ایک ایک نکات پر سیرحاصل بحث ہوئی ہے، معاہدے کے تمام نکات عوامی ہیں۔انہوں نے کہا کہ رابطہ کمیٹی سے معاہدے کی توثیق لیں گے، پیپلز پارٹی سی ای سی سے توثیق لے گی، معاہدے کا باضابطہ اعلان شام 4 بجے میڈیا کے سامنے ہوگا۔فیصل سبزواری کاکہنا تھا کہ حکومت کے ساتھ بھی معاہدہ تحریری کیا تھا، شہری لوگوں کے مفادات تھے، معاہدہ پبلک کیا تھا، اپوزیشن کے ساتھ ابھی جو معاہدہ ہوا ہے وہ بھی لکھا ہوا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم سیاسی انتہا پسند نہیں ہیں، ہم نے تحریک انصاف کیساتھ اچھا وقت گزارا، کیا حاصل ہوا، نہیں ہوا، آگے کیا امکانات ہیں، حلقے کے مسائل کی روشنی میں مذاکرات کئے۔فیصل سبزواری نے کہا کہ ایسا نہیں ہے ہمای تحریک انصاف سے دشمنی ہونے جارہی ہے، معاہدے میں سندھ اور خاص کر شہری حقوق کی بات ہے، معاہدے میں وزارتوں اور گورنر شپ کا کوئی ذکر نہیں۔ایم کیو ایم رہنما کا مزید کہنا تھا کہ بلاول بھٹو بلدیاتی تحفظات پر جلد از جلد قانونی سازی کرائیں گے۔واضح رہے کہ متحدہ اپوزیشن نے تحریک عدم اعتماد سے پہلے حکومت کو بڑا سرپرائز دیا ہے، اہم اتحادی جماعت ایم کیو ایم (پاکستان) نے بھی حکومت کا ساتھ چھوڑ دیا، متحدہ اپوزیشن اور ایم کیو ایم کے درمیان معاہدہ طے پاگیا ہے، جس پر دستخط ہوگئے۔



  تازہ ترین   
امریکی صدر نے ایران سے جنگ بندی ختم، دوبارہ حملوں کا اشارہ دے دیا
اسرائیل کا گلوبل صمود فلوٹیلا کے گرفتار ارکان کو یونان بھیجنے کا فیصلہ
دہشتگردی کے عفریت کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے: وزیراعظم
اسرائیل کے لبنان میں حملے تیز، مزید 28 افراد شہید، متعدد زخمی
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
چینی و امریکی وزرائے خارجہ کا رابطہ، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر گفتگو
اماراتی شہریوں پر ایران، لبنان اور عراق کیلئے سفری پابندیوں کا اعلان
صدرِ مملکت کا عالمی یومِ مزدور پر پیغام: محنت کش قومی ترقی کی بنیاد قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر