میرا جینا مرنا اپنی پارٹی اور عوام کے ساتھ ہے، بزدار

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ جب تک سانس میں سانس ہے وزیراعظم عمران خان کا ساتھ نبھاؤں گا، میرا جینا مرنا اپنی پارٹی اور عوام کے ساتھ ہے۔عثمان بزدار سے صوبائی وزراء اور اراکین پنجاب اسمبلی کی ملاقاتیں ہوئی ہیں۔ان ملاقاتوں کے موقع پر عثمان بزدار نے کہا کہ عہدہ آنی جانی چیز ہے، سیاست کو عبادت سمجھتا ہوں، اپوزیشن کی منفی سیاست کا نقصان ملک و قوم کو ہو رہا ہے۔وزیر اعلیٰ عثمان بزدار سے ملاقات کرنے والوں میں سردار آصف نکئی، آشفہ ریاض، اختر حیات ، سلیم سرور جوڑا، لیاقت علی، عامر نواز چانڈیا اور دیگر شامل تھے۔واضح رہے کہ دو روز قبل وزیر مملکت فرخ حبیب نے دعویٰ کیا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنا استعفیٰ وزیر اعظم کو پیش کردیا ہے۔فرخ حبیب نے کہا تھا کہ چوہدری پرویز الہٰی کی وزیراعظم عمران خان کیساتھ ملاقات میں تمام معاملات طے ہوگئے ہیں، ق لیگ نے وزیراعظم پر اعتماد کا اظہار اور حمایت کا اعلان کیا ہے۔



  تازہ ترین   
امریکی صدر نے ایران سے جنگ بندی ختم، دوبارہ حملوں کا اشارہ دے دیا
اسرائیل کا گلوبل صمود فلوٹیلا کے گرفتار ارکان کو یونان بھیجنے کا فیصلہ
دہشتگردی کے عفریت کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے: وزیراعظم
اسرائیل کے لبنان میں حملے تیز، مزید 28 افراد شہید، متعدد زخمی
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
چینی و امریکی وزرائے خارجہ کا رابطہ، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر گفتگو
اماراتی شہریوں پر ایران، لبنان اور عراق کیلئے سفری پابندیوں کا اعلان
صدرِ مملکت کا عالمی یومِ مزدور پر پیغام: محنت کش قومی ترقی کی بنیاد قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر