ن لیگ نے ترین گروپ سے پنجاب میں تعاون مانگ لیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پنجاب میں بدلتے ہوئے سیاسی منظر نامے میں مسلم لیگ ن کی جانب سے حکمراں جماعت پاکستان تحریکِ انصاف کے جہانگیر ترین گروپ سے رابطہ کیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ مسلم لیگ ن نے ترین گروپ سے پنجاب میں بھی تعاون مانگ لیا ہے۔کن ن لیگی رہنماؤں نے عون چوہدری سے رابطہ کیا؟ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنماؤں ایاز صادق، سعد رفیق اور عطاء اللّٰہ تارڑ نے ترین گروپ کے رہنما عون چوہدری سے رابطہ کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ہونے والے ٹیلی فونک رابطے میں باہمی سیاسی تعاون پر بات چیت ہوئی ہے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کی جانب سے جہانگیر ترین گروپ کو سیاسی تعاون کے تمام امور پر تعاون کا عندیہ دے دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ حمزہ شہباز پہلے ہی ترین گروپ سے ملاقات کر چکے ہیں۔



  تازہ ترین   
امریکی صدر نے ایران سے جنگ بندی ختم، دوبارہ حملوں کا اشارہ دے دیا
اسرائیل کا گلوبل صمود فلوٹیلا کے گرفتار ارکان کو یونان بھیجنے کا فیصلہ
دہشتگردی کے عفریت کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے: وزیراعظم
اسرائیل کے لبنان میں حملے تیز، مزید 28 افراد شہید، متعدد زخمی
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
چینی و امریکی وزرائے خارجہ کا رابطہ، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر گفتگو
اماراتی شہریوں پر ایران، لبنان اور عراق کیلئے سفری پابندیوں کا اعلان
صدرِ مملکت کا عالمی یومِ مزدور پر پیغام: محنت کش قومی ترقی کی بنیاد قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر