بزدار کا استعفیٰ، میمز کے بعد سرائیکی شعر پڑھتے ویڈیو وائرل

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیراعظم کی ٹیم کے اہم کھلاڑی ’وسیم اکرم پلس‘ کے استعفیٰ پر سوشل میڈیا پر ہر جانب میمز کا طوفان تو برپا تھا ہی لیکن ان کے کچھ چاہنے والے انہیں اچھے الفاظ میں خراج تحسین بھی پیش کر رہے ہیں۔پاکستان کے ٹرینڈ پینل پر نمبر ون ٹرینڈ پر موجود ’عثمان بزدار‘ کا استعمال کرتے ہوئے صارفین کی بڑی تعداد انہیں ایک اچھے نوٹ پر خدا حافظ کررہے ہیں۔اسی مناسبت سے سرائیکی شاعری پڑھتے ان کی ایک ویڈیو بھی وائرل ہورہی ہے۔ ویڈیو میں انہیں یہ پڑھتے سُنا جاسکتا ہے۔جیڑھے دیوانہ ساکوں سڈیندن اوہے پیمبر ساکوں منیسنجڈاں شرافت دی رسم چلسی جڈاں محبت رواج بنڑسیسرائیکی کے اس شعر کا اردو ترجمہ یہ ہے۔جو ہمیں دیوانہ بولتے ہیںوہی ہمیں پیامبر مانیں گےجب شرافت کی رسم چلے گیجب محبت رواج بنے گیویڈیو کے آخر میں انہیں’اللہ ہمارا حامی و ناصر ہو، پاکستان زندہ باد‘ کہتے سُنا جاسکتا ہے۔’ عثمان بزدار‘ کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے کوئی انہیں دلوں کا وزیراعلیٰ کہہ رہا ہے تو کسی نے انہیں قومی ہیرو قرار دیا۔چاہنے والوں کا بزدار کو شاندار الواداع کہتے بھی دیکھا جاسکتا ہے، ایک صارف نے لکھا کہ بزدار نے ثابت کردیا کہ وہ لیجنڈ ہیں، وسیم اکرم پلس، آپ ہمیں بہت یاد آئیں گے ۔



  تازہ ترین   
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
امریکا کردستان میں فوجی اڈے 30 ستمبر تک بغداد کے حوالے کر دیگا: عراقی حکومت کی تصدیق
صدر، وزیراعظم کا تمام شہریوں خصوصاً اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا عزم
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر