خاندان اور جماعت ایک ہی پیج پر ہیں: چوہدری شجاعت

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ ہمارا خاندان اور جماعت ایک ہی پیج پر ہیں۔’’تمام سیاسی فیصلے میری مشاورت سے ہوئے‘‘اسلام آباد سے جاری کیے گئے بیان میں صدر پاکستان مسلم لیگ ق چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ تمام سیاسی فیصلے میری مشاورت سے ہوئے، جنہیں میری مکمل حمایت حاصل ہے۔انہوں نے کہا کہ جو افواہیں چل رہی ہیں اور چلوائی جا رہی ہیں وہ غلط ہیں، پارٹی یا گھر میں تمام فیصلے میری مشاورت اور رضامندی کے ساتھ ہوتے ہیں۔’’مجھے خاندان کا سربراہ سمجھا جاتا ہے‘‘پرویز الہٰی وزیرِ اعلیٰ، ترین گروپ کا آج غیر رسمی اجلاس طلبچوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ وضاحت پر یقین نہیں رکھتا، کہنا چاہوں گا کہ مجھے خاندان کا سربراہ سمجھا جاتا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کی تعداد موجودہ اسمبلی میں سابقہ اسمبلیوں سے زیادہ ہے، نوجوانوں پر الزام لگانا اور شک کرنا غلط بات ہے۔’’پیسے کے لین دین کا لفظ استعمال نہیں ہونا چاہیے‘‘سربراہ ق لیگ نے کہا کہ پیسے کے لین دین کے لفظ کا استعمال نہیں ہونا چاہیے، خاص کر پڑھے لکھے لوگ پیسے کے لین دین کی بات پسند نہیں کرتے۔انہوں نے کہا ہے کہ غلط قسم کا پروپیگنڈا کرنا یا کروانا نہایت نامناسب ہے، حقائق کو جوڑ توڑ کر پیش کرنا یا کروانا بھی نہایت نامناسب ہے۔’’خاندان میں اختلافات کی بات میں صداقت نہیں‘‘علیم خان گروپ آج کس معاملے پر مشاورت کریگا؟چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ مجھے بتایا گیا ہے کہ آپ کے خاندان میں اختلافات ہیں، اس بات میں کوئی صداقت نہیں۔انہوں نے بیان میں کہا ہے کہ ہمارا خاندان 50 سال سے پنجاب ہی نہیں پاکستان کے تمام اضلاع میں پھیلا ہوا ہے۔مسلم لیگ ق کے سربراہ نے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ کو حاضر و ناظر جان کر کہتا ہوں کہ فیصلے میری رضامندی سے کیے جاتے ہیں۔’’اختلافات کے پروپیگنڈے سے فائدہ اٹھانے والوں کو مایوسی ہوگی‘‘انہوں نے مزید کہا کہ اختلافات کا پروپیگنڈا کر کے جو سیاسی فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں انہیں مایوسی ہو گی۔پاکستان مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین کا یہ بھی کہنا ہے کہ کسی ایشو پر رائے کو فیصلہ سمجھ کر پروپیگنڈا نہیں کرنا چاہیے۔



  تازہ ترین   
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
امریکا کردستان میں فوجی اڈے 30 ستمبر تک بغداد کے حوالے کر دیگا: عراقی حکومت کی تصدیق
صدر، وزیراعظم کا تمام شہریوں خصوصاً اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا عزم
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر