فردوس عاشق کا ن لیگ میں شمولیت کی خبروں پر ردعمل سامنے آگیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیراعظم عمران خان کی سابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فرودس عاشق اعوان نے ن لیگ میں شمولیت کے حوالے سے خبروں پر ردعمل دے دیا۔فردوس عاشق اعوان نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں ایسی تمام خبروں کو جعلی اور من گھڑت قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر میرے بارے میں ن لیگ میں شمولیت کے حوالے سے گردش کرنے والی خبر من گھڑت، بے بنیاد اور حقائق کے منافی ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ فرودس عاشق اعوان کی جانب سے مسلم لیگ ن میں شمولیت کی خواہش کا اظہار کیا جارہا ہے۔ فردوش عاشق اعوان کی جانب سے ن لیگ کی اعلیٰ قیادت تک یہ پیغام معروف گلوکار وارث بیگ کے ذریعے پہنچایا گیا جنہوں نے گزشتہ ہفتے لندن میں نواز شریف اور اسحاق ڈار سے ملاقات کی تھی۔

 



  تازہ ترین   
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
امریکا کردستان میں فوجی اڈے 30 ستمبر تک بغداد کے حوالے کر دیگا: عراقی حکومت کی تصدیق
صدر، وزیراعظم کا تمام شہریوں خصوصاً اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا عزم
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر