اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وفاقی حکومت نے وفاق میں اپنی اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کو ایک اور وزارت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنا استعفیٰ وزیر اعظم کو پیش کردیاذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی وفد آج رات ایک کیو ایم سے ملاقات کرے گا، حکومت ایم کیو ایم کو ایک اور وزارت دینے کی پیشکش کرے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کو پورٹ اینڈ شپنگ کی وزارت دیے جانے کا امکان ہے۔قبل ازیں حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ایک اور اہم اتحادی ق لیگ کو بھی تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر اپنے حق میں کرلیا جس کے لیے انہوں نے ق لیگ کے رہنما چوہدری پرویز الہٰی کو وزیر اعلیٰ پنجاب بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔عمران خان کو وزیر اعظم کے عہدے سے ہٹانے کیلئے قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد پیشادھر وفاقی حکومت کی ایک اور اتحادی جماعت بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) نے تحریک عدم اعتماد میں وزیراعظم عمران خان کیخلاف ووٹ دینے کا اعلان کردیا گیا ہے۔
تحریک عدم اعتماد: حکومت کا ایم کیو ایم کو ایک اور وزارت دینے پر غور



