فیروز خان کا ثناء جاوید سے متعلق کیا کہنا ہے ؟

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان کے معروف اداکار فیروز خان کا کہنا ہے کہ اُن کا ثناء جاوید کے ساتھ محبت اور نفرت دونوں طرح کے جذبات کا رشتہ ہے۔اداکار فیروز خان کی جانب سے حال ہی میں ایک او ٹی ٹی پلیٹ فارم کے لیے انٹرویو دیا گیا جس میں اُنہوں نے خوب دلچسپ باتیں کیں اور مداحوں کو خود سے متعلق مزید معلومات فراہم کیں۔شو کے دوران میزبان اور معروف ڈائریکٹر وجاہت رؤف نے فیرز خان سے پوچھا تھا کہ اُن کی نظر میں پاکستان شوبز انڈسٹری کا کوئی ایک ایسا جوڑا جن کی شادی کو 5 سال گزر گئے ہوں اور وہ جوڑی تا حال ایک ساتھ اور بہت خوش ہو؟اس کے جواب میں پہلے تو فیروز خان کافی گہری سوچ میں ڈوب گئے، پھر اُنہوں نے کہا کہ ایسے بہت سے جوڑے ہیں، ذہن میں بھی آ رہے ہیں مگر میں نام نہیں لوں گا ورنہ نظر لگ جاتی ہے، نظر لگنا ایک حقیقی چیز ہے اسی لیے میں کسی کا زکر نہیں کروں گا کہ اُس جوڑے کو نظر ہی نہ لگ جائے۔اداکار فیروز خان سے میزبان کا حال ہی میں اپنے برے رویئے کے سبب تنازعات اور قانونی چارہ جوئی کا شکار ہونے والی اداکارہ ثنا ء جاوید سے متعلق بھی سوال کیا گیا۔
میزبان نے یہ بھی سوال کیا کہ ’کیا آپ کا ثناء جاوید کے ساتھ پیار اور نفرت دونوں طرح کا رشتہ ہے۔‘جس پر فیروز خان کا کہنا تھا کہ ظاہر سی بات ہے میں نے ثناء جاوید کے ساتھ بہت کام کیا ہے، بہت عرصہ، بہت سارے دن بہت سارے مہینے، ثناء جاوید کے ساتھ میرا ایسا ہی رشتہ ہے، پیار کا بھی اور نفرت کا بھی۔‘واضح رہے کہ اداکار فیروز خان اداکارہ ثناء جاوید کے ہمراہ جیو انٹرٹینمنٹ کے دو بلاک بسٹر ڈرامہ سیرئلز ’ خانی‘ اور ’اے مشت خاک‘ میں کام کر چکے ہیں۔



  تازہ ترین   
ریاض ایئرپورٹ پر حوثی میزائل حملہ، سعودی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی
فیلڈ مارشل سے بحرینی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
امریکی صدر کا وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان
یوکرین میں مسافر بسوں پر روسی گلائیڈ بم حملے، 30 افراد ہلاک
ایران یورینیم افزودگی کا عمل ترک نہیں کرے گا، سربراہ ایرانی جوہری توانائی تنظیم
روسی صدر کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، علاقائی بحران کے حل میں مدد کی پیشکش
فضل الرحمان مذاکراتی ڈیڈلاک ختم کرانے کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار، رپورٹ وزیراعظم کو پیش
پاکستان اور بحرین کا تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا عزم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر