اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)کراچی میں آج گرمی میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، پارہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کرگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمے کے مطابق کراچی میں 2 روز کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کل سے گرمی کی شدت میں کمی آنے کا امکان ہے۔
کراچی میں آج گرمی میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، پارہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کرگیا



