فیروز والہ(نیشنل ٹائمز): صوبہ پنجاب کے ضلع شیخوپورہ میں پولیس نے رشتے سے انکار پر لڑکی کے کمسن بھائی کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ شیخوپورہ کی تحصیل فروز والہ کے کھیتوں سے معصوم بچے کی لاش ملی جس پر پولیس نے تحقیقات کیں تو پتا چلا یہ محنت کش کے بیٹے کی میت ہے، گرفتار ملزم نے انتقاماً لڑکی کے بھائی کو موت کے گھاٹ اتارا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم کاشف محنت کش اشرف کی بیٹی سے شادی کرنا چاہتا تھا، رشتے سے انکار پر اس نے چھوٹے بیٹے کو قتل کردیا، لڑکی کی آئندہ دنوں شادی تھی۔
صوبہ پنجاب کے ضلع شیخوپورہ میں پولیس نے رشتے سے انکار پر لڑکی کے کمسن بھائی کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے



