گوجرانوالہ(نیشنل ٹائمز): مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں پریڈ گراؤنڈ میں منعقد تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کاجلسہ فیل ہوگیا۔ مریم نواز نے کہا کہ اصل چوہا عمران خان ہیں جو آٹا، چینی، لوگوں کا سکون اور پاکستان کی ترقی کو کھاگیا۔ مریم نواز نے کہا کہ پی ٹی آئی جلسےمیں 10لاکھ توکیا 10 ہزار لوگ بھی نہیں آئے، پریڈ گراؤ نڈوالوں جلسہ دیکھنا ہےتوگوجرانوالہ آکر دیکھ لو، عوام نے وزیر اعظم عمران خان کے جلسے میں نہ جاکر ان کی سیاست ہمیشہ کے لیے ختم کردی۔نائب صدر مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ تحریک انصاف اپنے جلسے کی ناکامی کا الزام بھی نوازشریف پرنہ لگا دینا، پریڈ گراؤنڈ میں’چی چی‘ کرنے والا پاکستان کا سب سے بڑا چوہا ہے،عوام کا آٹا، چینی کھا کھا کر جو چوہا موٹا ہوگیا اس کانام’عمران خان‘ہے۔
مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں پریڈ گراؤنڈ میں منعقد تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کاجلسہ فیل ہوگیا



