حکومت بنانے کے بعدمزدور کی کم از کم اجرت ایک تولے سونے کے برابر کریں گے،پی ڈی ایم کا زبردست اعلان

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم ) کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے عمران خان نام نہاد وزیراعظم ہے، عمران خان نے قوم کو سول نافرمانی، پارلیمنٹ پر حملے کی کال دی، پارلیمنٹ لاجز اور سندھ ہائوس پر دھاوا بولا اور ارکان اسمبلی کو زخمی کیا اور جن ارکان نے عمران خان سے علیحدگی کا اعلان کیا ان کو دھمکیاں دی گئیں۔ مہنگائی مکائو مارچ سے خطاب کرتے ہوئے عبدالغفور حیدری نے کہا کہ عمران خان اور شیخ رشید دہشتگری کے مرتکب ہوئے ہیں جبکہ عمران خان یہودی ایجنٹ اور عالمی اسٹیبلشمنٹ کاسہولت کار ہے۔ بدقسمتی سے عمران خان نام نہاد وزیراعظم ہے، شیخ رشید نے ریاست سے بغاوت کا اعلان کیا بدقسمتی سے وہ ملک کا وزیر داخلہ ہے، کشمیر بیچ کر سڑک کا نام سری نگر ہائی وے رکھ دیا جبکہ سپریم کورٹ کے احترام میں ڈی چوک کی بجائے سری نگر ہائی وے پر جلسہ کر رہے ہیں۔ عمران خان حکومت میں ہوتے ہوئے اپوزیشن کا کردار ادا کر رہے ہیں، معاشی ترقی کے وعدے کرنے والے نے کروڑوں لوگوں کو بے روزگار کردیا ہے۔پی ڈی ایم کے رہنما کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو ایک کروڑ نوکریوں کا سبز باغ دکھایا گیا، کوئی ایک نوجوان کہہ دے نوکری ملی تو سیاست سے دستبردار ہوجائوں گا۔ تحریک عدم اعتماد کے بعد عمران خان ہوش و حواس کھو بیٹھے ہیں، روزانہ ایک درجن سے زائد وزیر اپوزیشن قائدین کو گالیاں دیتے ہیں۔مولانا عبد الغفور حیدری نے کہا کہ جلد شیخ رشید کا ٹھکانہ تھانہ آبپارہ ہوگا جبکہ ہماری حکومت آئی تو عمران خان کو گیدو بندر حیدر آباد میں بند کریں گے۔ قوم سے کیے وعدے پورے نہیں کر سکے تو عمران خان خودکشی کرنے کا وعدہ پورا کردیں، عمران خان کیلئے بہتر یہی ہے کہ استعفی دیدے۔ ہمارا کل اور پروسوں بھی یہیں پر جلسہ جاری رہے گا، ہماری حکومت آئے گی اور مولانا فضل الرحمان پاکستان کا وزیراعظم ہوگا۔ حکومت میں آتے ہی شراب سمیت تمام منکرات پر پابندی لگائیں گے جبکہ پاکستان میں جمہوریت اور جمہوری نظام کو آئین کے مطابق چلائیں گے۔ مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ ہم مزدور کی کم از کم اجرت ایک تولے سونے کے برابر کریں گے جبکہ ہم صوبوں کو مکمل صوبائی خود مختاری دیں گے جبکہ خزانہ، مواصلات، خارجہ اور دفاع کے علاوہ تمام محکمے بھی صوبوں کے حوالے کریں گے۔



  تازہ ترین   
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
امریکا کردستان میں فوجی اڈے 30 ستمبر تک بغداد کے حوالے کر دیگا: عراقی حکومت کی تصدیق
صدر، وزیراعظم کا تمام شہریوں خصوصاً اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا عزم
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر