عمران غریب مکاؤ پروگرام کے جشن کیلئے جلسہ کر رہے ہیں: جاوید لطیف

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات اور مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف کا کہنا ہےکہ عمران خان اپنے دور کے 4 سالہ غریب مکاؤ پروگرام کا جشن منانے کے لیے جلسہ کر رہے ہیں۔یہ بات چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات اور مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزرانے پر مجبور عوام مہنگائی مکاؤ مارچ میں آ رہے ہیں۔’’آج پتہ چلے گا کتنے فیصد لوگوں کا مسئلہ مہنگائی نہیں‘‘جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ آج پتہ چل جائے گا 150 روپے کلو بکنے والا گھی 550 روپے کلو میں خریدنے سے کتنے پاکستانیوں کو فرق پڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ آج یہ بھی پتہ چلے گا کہ پاکستان کے کتنے فیصد لوگوں کا مسئلہ مہنگائی نہیں ہے۔’’عمران کے جلسے میں لوگ کم گاڑیاں زیادہ ہونگی‘‘مسلم لیگ ن کے رہنما نے مزید کہا کہ عمران خان کے جلسے میں لوگ کم اور گاڑیاں زیادہ ہوں گی کیونکہ سرکاری گاڑیاں ہیں۔چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات جاویدلطیف نے یہ بھی کہا کہ پہلی مرتبہ کوئی سرکار جلسے کے لیے مفت ٹرین، جہاز اور سرکاری گاڑیاں رکشے کی طرح گھما رہی ہے۔



  تازہ ترین   
امریکی صدر نے ایران سے جنگ بندی ختم، دوبارہ حملوں کا اشارہ دے دیا
اسرائیل کا گلوبل صمود فلوٹیلا کے گرفتار ارکان کو یونان بھیجنے کا فیصلہ
دہشتگردی کے عفریت کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے: وزیراعظم
اسرائیل کے لبنان میں حملے تیز، مزید 28 افراد شہید، متعدد زخمی
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
چینی و امریکی وزرائے خارجہ کا رابطہ، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر گفتگو
اماراتی شہریوں پر ایران، لبنان اور عراق کیلئے سفری پابندیوں کا اعلان
صدرِ مملکت کا عالمی یومِ مزدور پر پیغام: محنت کش قومی ترقی کی بنیاد قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر