عمران خان کا کارڈ جلد سامنے آنیوالا ہے: فیصل جاوید

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)حکمراں جماعت پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کا کارڈ جلد سامنے آنے والا ہے، ان شاء اللّٰہ۔یہ بات حکمراں جماعت پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے ایک بیان میں کہی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ اب کمالیہ کی باری ہے، آئیے! اپوزیشن کو تحریکِ عدم اعتماد لانے پر شکریہ کہیں۔فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ منڈی بہاؤالدین، میلسی، دیر، حافظ آباد، سوات، درگئی اور مانسہرہ کے کامیاب جلسوں کے بعد آج وزیرِ اعظم عمران خان کمالیہ میں جلسۂ عام سے خطاب کریں گے۔انہوں نے کہا ہے کہ یہ ایک حقیقت ہے کہ آج جو اپوزیشن نے ہمارے لیے کر دیا ہے اس پر ہم انہیں خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔پی ٹی آئی کے سینیٹر نے مزید کہا ہے کہ میں نے اپنے 26 سالہ تحریکِ انصاف کے سفر میں ایسی مقبولیت پہلے کبھی نہیں دیکھی جو عمران خان کی آج ہے۔فیصل جاوید کا یہ بھی کہنا ہے کہ قوم نے فیصلہ کر لیا ہے کہ وہ حق کے ساتھ ہے، اب جو بھی ہو، جیت پاکستان کی ہے، جیت عمران کی ہے۔واضح رہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان آج دوپہر 3 بجے کمالیہ میں جلسۂ عام سے خطاب کریں گے۔جلسے میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار، وفاقی وزراء اسد عمر، پرویز خٹک و دیگر شریک ہوں گے۔جلسہ گاہ میں مردوں کے لیے 20 ہزار اور خواتین کے لیے 5 ہزار کرسیاں لگائی گئی ہیں۔اس دورے کے دوران وہ کمالیہ یونیورسٹی کا سنگِ بنیاد رکھیں گے اور ہڑپہ راوی پل کا افتتاح بھی کریں گے۔



  تازہ ترین   
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
امریکا کردستان میں فوجی اڈے 30 ستمبر تک بغداد کے حوالے کر دیگا: عراقی حکومت کی تصدیق
صدر، وزیراعظم کا تمام شہریوں خصوصاً اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا عزم
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر