عمران خان اقتدار چھوڑنے کے بجائے خون ریزی چاہتے ہیں: جاوید لطیف

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)مسلم لیگ ن کے رہنماء میاں جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ عمران خان اقتدار چھوڑنے کے بجائے خون ریزی چاہتے ہیں۔جاری کیے گئے بیان میں مسلم لیگ ن کے رہنماء میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کی عوامی حمایت کا اندازہ کل ہو جائے گا۔ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے عوام عمران خان کے سرکاری شو کو بھی دیکھیں گے، عوام کل مریم نواز کی قیادت میں لاہور ریلی بھی دیکھیں گے۔جاوید لطیف نے کہا کہ لاہور کی ریلی فیصلہ کر دے گی کہ عمران خان کو گھر جانا ہو گا، اداروں کے اب تک نیوٹرل ہونے پر عمران خان کی پریشانی واضح نظر آ رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ فلور کراسنگ قانون بنانے والوں نے عدم اعتماد کا دروازہ جان بوجھ کر بند نہیں کیا، قانون میں ڈی سیٹ ہونے کی بات کی گئی، نااہلیت کی کوئی بات نہیں۔ن لیگی رہنما نے یہ بھی کہا کہ وزراء جان بوجھ کر اپنی مرضی کی تشریح پر مجبور ہیں، عمران خان بیڈ انویسٹمنٹ تھی جس کا اندازہ کر لیا گیا ہے۔



  تازہ ترین   
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
امریکا کردستان میں فوجی اڈے 30 ستمبر تک بغداد کے حوالے کر دیگا: عراقی حکومت کی تصدیق
صدر، وزیراعظم کا تمام شہریوں خصوصاً اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا عزم
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر