سجل، احد کی طلاق کی خبریں، فنکار برادری نے کیا درخواست کی؟

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)مقبول ترین شوبز جوڑی احد اور سجل کی طلاق کی خبروں پر فنکار برداری نے بھی خاموشی توڑ دی۔سجل اور احد کی طلاق کی خبروں کی تصدیق یا تردید جوڑے کی جانب سے تو نہیں کی گئی لیکن ان خبروں پر ساتھی اداکاروں سے ردعمل دیا ہے۔اظفر رحمٰن:اداکار اظفر رحمٰن نے انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ ‘کسی بھی جوری کے لیے طلاق کا فیصلہ آسان بات نہیں ہوتی ، ایک ایسے حالات میں تو بالکل بھی نہیں کہ جب آپ کو اور آپ کے ساتھی کو سب جانتے ہوں، لہذا ایسی صورتحال میں ہمیں جوڑی کی نجی زندگی اور فیصلوں کا احترام کرنا چاہیے۔فیضان شیخ: اداکار فیضان شیخ نے بھی سجل اور احد کی مبینہ علیحدگی کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ ’ہمیں واقعی سیکھنے اور سمجھنے کی ضرورت ہے کہ ہمیں کسی سے کب اور کیا پوچھنا ہے۔ کسی شخص کے لیے آپ کے احمقانہ سوالات اور تبصروں کا جواب دینے کے لیے مشکل ہوتا ہے، خاص طور پر جب یہ طلاق جیسی ذاتی اور تکلیف دہ چیز کے بارے میں ہو۔‘متھیرا:متنازع اداکارہ متھیرا ان خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے سجل کا حوصلہ بڑھایا، اور کہا کہ ہر کام اللہ کی مرضی سے ہوتا ہے، اور جو ہوتا ہے اس میں کوئی بہتری ہی ہوتی ہے، اللہ کے پاس آپ کے لیے کوئی بہتر منصوبہ بندی ہوگی۔



  تازہ ترین   
عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے سزا ہوئی، وہاں جیل میں منتقل کریں گے: محسن نقوی
صدر زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی بنگلہ دیشی عوام اور طارق رحمان کو مبارکباد
عمران خان کی تکلیف پر سیاست مجرمانہ، ہرممکن علاج کرائیں گے: طارق چودھری
کراچی: سپرہائی وے پر آئل ٹینکر اور بس میں خوفناک تصادم، 12 افراد جاں بحق
افغانستان اپنی سرزمین پاکستان میں دہشت گردی کے استعمال سے روکے: عاصم افتخار
صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا ریڈیو سے وابستہ افراد کو خراجِ تحسین
وزیراعظم شہباز شریف کی بنگلہ دیشی عوام اور طارق رحمان کو مبارکباد
شہباز شریف کی صدر زرداری سے ملاقات، پارٹی سطح پر مشاورتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر