رنبیر کپور، عالیہ بھٹ اپریل میں شادی کر رہے ہیں؟

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)بھارتی چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور اور اداکارہ عالیہ بھٹ اگلے ماہ اپریل میں شادی کرنے والے ہیں۔بھارتی ویب سائٹس کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ رنبیر کپور کی والدہ نیتو کپور کو بھارتی معروف فیشن ڈیزائنر منیش ملہوترا کے پاس جاتے ہوئے دیکھا گیا ہے جبکہ اس ڈیزائنر کو رنبیر کپور کے گھر بھی آتے جاتے دیکھا جا چکا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اکتوبر 2022ء میں شادی کا اعلان کرنے والی یہ جوڑی جَلد ہی اپریل کے وسط میں شادی کا ارادہ رکھتی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اپریل میں شادی کرنے کے لیے عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی جانب سے اپنی فلموں کی تاریخوں میں سے چھٹیوں کے لیے دن نکالے جانے سے متعلق ڈائریکٹرز سے بات چیت بھی چل رہی ہے۔واضح رہے کہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور نے ڈیٹنگ کی افواہوں کو اس وقت آفیشل بنایا تھا جبکہ وہ 2018ء میں سونم کپور کی شادی کے استقبالیہ میں بطور جوڑی شریک ہوئے تھے۔اُس وقت سے اس جوڑی کو تقریبات اور پارٹیوں میں متعدد بار ایک ساتھ دیکھا جا چکا ہے۔



  تازہ ترین   
ریاض ایئرپورٹ پر حوثی میزائل حملہ، سعودی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی
فیلڈ مارشل سے بحرینی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
امریکی صدر کا وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان
یوکرین میں مسافر بسوں پر روسی گلائیڈ بم حملے، 30 افراد ہلاک
ایران یورینیم افزودگی کا عمل ترک نہیں کرے گا، سربراہ ایرانی جوہری توانائی تنظیم
روسی صدر کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، علاقائی بحران کے حل میں مدد کی پیشکش
فضل الرحمان مذاکراتی ڈیڈلاک ختم کرانے کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار، رپورٹ وزیراعظم کو پیش
پاکستان اور بحرین کا تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا عزم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر