خواجہ آصف نے اپوزیشن کے نمبرز جاری کر دیے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ آصف نے متحدہ اپوزیشن پارلیمانی پارٹی اجلاس کے بعد اپوزیشن کے نمبرز جاری کر دیے۔انہوں نے ٹوئٹر پر اپوزیشن ارکان کی مکمل فہرست جاری کی اور ساتھ لکھا کہ الحمد اللہ، ریزرو کی تعداد ڈال کر حکومت سے کہیں زیادہ ہے۔خواجہ آصف کی جانب سے جاری فہرست کے مطابق ن لیگ کے 84 کے 84 ارکان، پیپلز پارٹی کے 56 میں سے 55 ارکان، ایم ایم اے کے 15 میں سے 14 ارکان جبکہ اے این پی کا ایک رکن موجود تھا۔اجلاس میں بی این پی مینگل کے چار کے چار ارکان موجود تھے، دو آزاد ارکان میں سے ایک موجود تھا، خواجہ آصف کے مطابق کُل 162 اپوزیشن ارکان میں 159 موجود تھے۔خواجہ آصف کے مطابق پیپلز پارٹی کے جام عبدالکریم، آزاد رکن علی وزیر، ایم ایم اے کے عبدالاکبر چترالی نہیں تھے۔واضح رہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد پیش کرنے کے لیے قومی اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس اسپیکر اسد قیصر کی سربراہی میں شروع ہوا۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں مرحوم اراکینِ اسمبلی کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی جس کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ معزر ممبر کے انتقال کے احترام میں ایجنڈا اگلے روز منتقل کیا جاتا ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے مزید کہا کہ عدم اعتماد کی تحریک پر آئین و قانون کے مطابق کارروائی کروں گا، رکن کی وفات کے باعث روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اجلاس ملتوی کیا جاتا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ آج تک 24 بار اجلاس کسی بھی رکن کی وفات پر ملتوی ہوتا رہا ہے، ماضی میں ہوا ہے کہ رکنِ اسمبلی کی وفات پر ایجنڈا اگلے روز تک مؤخر ہوا ہے۔اس کے ساتھ ہی اسپیکر قومی اسمبلی نے اجلاس پیر 28 مارچ کی شام 4 بجے تک ملتوی کر دیا۔



  تازہ ترین   
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
امریکا کردستان میں فوجی اڈے 30 ستمبر تک بغداد کے حوالے کر دیگا: عراقی حکومت کی تصدیق
صدر، وزیراعظم کا تمام شہریوں خصوصاً اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا عزم
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر