شاہد خاقان کا وزیراعظم پر عہدہ استعمال کرنے کا الزام

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان پر جماعت کی سرگرمیوں کے لیے عہدہ استعمال کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سرکاری وسائل کا استعمال سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی ہے، 27 مارچ کے جلسے کے لیے وزیراعظم کے عہدے اور سرکاری وسائل کا ناجائز استعمال سپریم کورٹ کے احکامات کی کھلی خلاف ورزی ہے۔شاہد خاقان عباسی نے سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ عدالت عظمیٰ عمران خان کے اس عمل پر نوٹس لے۔دوسری جانب ن لیگ کے رہنما رانا ثنا اللّٰہ کا کہنا ہے کہ صدارتی ریفرنس بد نیتی پر مبنی ہے، وزیراعظم نے قوم کے ساتھ جھوٹ بولا، فراڈ کیا، 4 سال میں صرف قوم کا وقت برباد کیا ہے۔رانا ثنا اللّٰہ نے مزید کہا کہ اس وقت تمام سیاسی جماعتیں ان کے خلاف کھڑی ہیں۔



  تازہ ترین   
امریکی صدر نے ایران سے جنگ بندی ختم، دوبارہ حملوں کا اشارہ دے دیا
اسرائیل کا گلوبل صمود فلوٹیلا کے گرفتار ارکان کو یونان بھیجنے کا فیصلہ
دہشتگردی کے عفریت کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے: وزیراعظم
اسرائیل کے لبنان میں حملے تیز، مزید 28 افراد شہید، متعدد زخمی
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
چینی و امریکی وزرائے خارجہ کا رابطہ، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر گفتگو
اماراتی شہریوں پر ایران، لبنان اور عراق کیلئے سفری پابندیوں کا اعلان
صدرِ مملکت کا عالمی یومِ مزدور پر پیغام: محنت کش قومی ترقی کی بنیاد قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر