وزیراعظم عمران خان کا اہم پیغام آج نشر کیا جائے گا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما، سینیٹر فیصل جاوید خان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا قوم کے نام اہم پیغام آج نشر کیا جائے گا۔سینیٹر فیصل جاوید کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا ہے کہ ’وزیراعظم عمران خان آج خود عوام کو 27 مارچ جلسے کی دعوت دیں گے، وزیر اعظم کا پیغام آج دوپہر 11:45 پر ٹی وی، ریڈیو، سوشل میڈیا سے نشر کیا جائے گا۔‘پی ٹی آئی رہنما سینیٹر فیصل جاوید خان نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ’منڈی بہاؤالدین، میلسی، دیر، حافظ آباد، سوات، درگئی کے کامیاب جلسوں کے بعد کل وزیراعظم عمران خان عوامی رابطہ مہم کے تحت انشاءاللّٰہ مانسہرہ ہزارہ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔‘فیصل جاوید خان کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا ہے کہ ’اور اب باری ہے مانسہرہ کی، کل وزیر اعظم عمران خان مانسہرہ میں جلسے سےخطاب کریں گے، عوام کا وزیر اعظم پر بھر پور اعتماد ہے۔‘انہوں نے مزید لکھا کہ ’آئیے مل کر اپوزیشن کو عدم اعتماد لانے پر شکریہ بولیں۔‘



  تازہ ترین   
امریکی صدر نے ایران سے جنگ بندی ختم، دوبارہ حملوں کا اشارہ دے دیا
اسرائیل کا گلوبل صمود فلوٹیلا کے گرفتار ارکان کو یونان بھیجنے کا فیصلہ
دہشتگردی کے عفریت کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے: وزیراعظم
اسرائیل کے لبنان میں حملے تیز، مزید 28 افراد شہید، متعدد زخمی
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
چینی و امریکی وزرائے خارجہ کا رابطہ، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر گفتگو
اماراتی شہریوں پر ایران، لبنان اور عراق کیلئے سفری پابندیوں کا اعلان
صدرِ مملکت کا عالمی یومِ مزدور پر پیغام: محنت کش قومی ترقی کی بنیاد قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر