بے بنیاد الزامات کا جواب دینا وقت کا ضیاع سمجھتا ہوں، عثمان بزدار

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ بے بنیاد الزامات کا جواب دینا وقت کا ضیاع سمجھتا ہوں۔عثمان بزدار نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ الزامات کی سیاست کبھی کی ہے نہ اس پر یقین رکھتے ہیں، پروپیگنڈا کرنے والوں کا ایجنڈا سیاسی انارکی پھیلانا اور ترقی روکنا ہے۔عثمان بزدار نے کہا ہے کہ مخالفین الزام برائے الزام لگاتے جائیں، ہم عوام کی خدمت کرتے رہیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا سپاہی ہوں، مخالفین کی ہر سازش کا پہلے بھی مقابلہ کیا اور آئندہ بھی کریں گے۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رہنما و رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض نے دعویٰ کیا تھا کہ پی ٹی آئی کو عثمان بزدار بھی چھوڑ کر جار ہے ہیں اور سیاسی جماعتوں سے ٹکٹ کے لیے رابطے بھی کر رہے ہیں۔راجہ ریاض نے کہا کہ میں قرآن پاک کی قسم اٹھا کر کہتا ہوں کہ میں نے ایک روپیہ رشوت نہیں لی، اگر عمران خان میڈیا پر آ کر قرآن پاک اٹھا کر کہہ دیں تو میں انہیں معاف کردوں گا۔



  تازہ ترین   
امریکی صدر نے ایران سے جنگ بندی ختم، دوبارہ حملوں کا اشارہ دے دیا
اسرائیل کا گلوبل صمود فلوٹیلا کے گرفتار ارکان کو یونان بھیجنے کا فیصلہ
دہشتگردی کے عفریت کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے: وزیراعظم
اسرائیل کے لبنان میں حملے تیز، مزید 28 افراد شہید، متعدد زخمی
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
چینی و امریکی وزرائے خارجہ کا رابطہ، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر گفتگو
اماراتی شہریوں پر ایران، لبنان اور عراق کیلئے سفری پابندیوں کا اعلان
صدرِ مملکت کا عالمی یومِ مزدور پر پیغام: محنت کش قومی ترقی کی بنیاد قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر