فیصل قریشی کی اہلیہ ثناء کا پی ٹی آئی سے فلم’83‘ کیخلاف ایکشن لینے کا مطالبہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان فیصل قریشی کی اہلیہ ثناء فیصل نے پاکستان تحریکِ انصاف کی حکومت سے بھارتی فلم’83‘ کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ کردیا۔ثناء فیصل نے اپنی انسٹا اسٹوری پر سابق بھارتی کرکٹر کپل دیو کی زندگی پر بنی فلم’83‘ کا ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا ہے۔اس ویڈیو کلپ میں فلم کے ایک سین میں1983 کے ورلڈ کپ کے دوران بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان کپل دیو کو پاکستانی کپتان عمران خان سے ملاقات کرتے ہوئے دِکھایا گیا ہے۔ثناء فیصل نے فلم میں قومی ٹیم کے سابق کپتان اور موجودہ وزیرِ اعظم عمران خان کا کردار ادا کرنے والے اداکار کے انتخاب پر اعتراض کیا ہے۔اُنہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری میں عمران خان، پاکستان تحریکِ انصاف اور نیٹ فلکس کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ’یہ بہت غلط ہے!!‘ اُنہوں نے پاکستان تحریکِ انصاف سے مطالبہ کیا کہ’برائے کرم، اس بات پر ایکشن لیا جائے!!‘فیصل قریشی کی اہلیہ ثناء کا پی ٹی آئی سے فلم’83‘ کیخلاف ایکشن لینے کا مطالبہ ثناء فیصل نے مزید لکھا کہ’ یہ لوگ خان صاحب کے ساتھ یہ ظلم کیسے کرسکتے ہیں‘۔انہوں نے اپنی بات پر زور دیتے ہوئے اپنی اگلی انسٹا اسٹوری پر ویڈیو کلپ کا اسکرین شاٹ لے کر فلم میں عمران خان کے کردار کو ادا کرنے والے اداکار کے چہرے کو ہائی لائٹ بھی کیا ہے۔اُنہوں نے لکھا کہ’ اس کردار کے لیے غلط چہرے کا انتخاب کیا گیا ہے‘۔



  تازہ ترین   
ریاض ایئرپورٹ پر حوثی میزائل حملہ، سعودی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی
فیلڈ مارشل سے بحرینی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
امریکی صدر کا وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان
یوکرین میں مسافر بسوں پر روسی گلائیڈ بم حملے، 30 افراد ہلاک
ایران یورینیم افزودگی کا عمل ترک نہیں کرے گا، سربراہ ایرانی جوہری توانائی تنظیم
روسی صدر کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، علاقائی بحران کے حل میں مدد کی پیشکش
فضل الرحمان مذاکراتی ڈیڈلاک ختم کرانے کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار، رپورٹ وزیراعظم کو پیش
پاکستان اور بحرین کا تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا عزم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر