اتحادی ساتھ نہیں چلنا چاہتے، اجلاس کی اندرونی کہانی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت ہوئے سیاسی کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومتی کمیٹی نے وزیرِ اعظم عمران خان کو آگاہ کر دیا کہ اتحادی ہمارے ساتھ نہیں چلنا چاہتے۔حکومتی کمیٹی نے اتحادیوں سے ہونے والے مذاکرات پر بریفنگ دی اور وزیرِ اعظم کو بتایا کہ مزید لڑائی عوام اور عدالتوں کے ذریعے ہی لڑ سکتے ہیں۔’’اپنا فیصلہ عوام کی عدالت پر چھوڑتے ہیں‘‘وزیرِ اعظم کو ناراض اتحادیوں کو منانے پر بریفنگاجلاس میں طے پایا کہ 27 مارچ کے جلسے میں عوام کو بتایا جائے کہ کس طرح چور اور ڈاکو عوام پر مسلط ہونے کی تیاری کر رہے ہیں۔وزیرِ اعظم عمران خان نے سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں کہا کہ یہ مافیا ملک میں ترقی نہیں چاہتا، ہم اپنا فیصلہ عوام کی عدالت پر چھوڑتے ہیں۔ناراض اراکین سے دوبارہ رابطہ نہ کرنے کا فیصلہاجلاس میں ناراض اراکین سے بھی دوبارہ رابطہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ عدالت کے ذریعے ان ناراض اراکین کو تاحیات نااہل کروانے پر زور دیا جائے۔’’کسی صورت استعفیٰ نہیں دوں گا، سرپرائز دوں گا‘‘اجلاس میں وزیرِ اعظم عمران خان نے اعلان کیا کہ کسی بھی صورت استعفیٰ نہیں دوں گا، ووٹنگ سے ایک دن پہلے اپوزیشن کو سرپرائز دوں گا۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے دباؤ میں آکر اپنے تمام کارڈز شو کر دیئے ہیں، چوہدری نثار سے ملاقات ہو چکی ہے، ان سے 50 سال پرانا تعلق ہے، ان سے ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں۔’’ابھی تو لڑائی شروع ہوئی ہے‘‘وزیرِ اعظم نے اجلاس میں کہا کہ یہ لکھ لیں کہ تحریکِ عدم اعتماد ناکام ہو گی، ابھی تو لڑائی شروع ہوئی ہے، میں ہار ماننے والا نہیں۔ان کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں میں تحریکِ انصاف کی مقبولیت میں بے پناہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، کسی بھی صورت این آر او نہیں ملے گا۔’’فوج سے اچھے تعلقات ہیں‘‘مائنس بزدار، ترین گروپ کو منانے کیلئے حکومتی ٹیم میدان میں آگئیوزیرِ اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ فوج کے ساتھ آج بھی اچھے تعلقات ہیں، پاکستان آج بچا ہوا ہے تو پاک فوج کی وجہ سے بچا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ لڑائی ہونے دیں پتہ چل جائے گا کہ کون استعفیٰ دیتا ہے، سپریم کورٹ ریفرنس اس لیے بھیجا ہے کہ ووٹوں کی خرید و فروخت میں رکاوٹ آئے۔’’کرپشن بچانے کیلئے اپوزیشن میرے خلاف اکٹھی ہوئی‘‘وزیر ِاعظم عمران خان کا یہ بھی کہنا ہے کہ لوگ اپنی کرپشن بچانے کے لیے میرے خلاف اکٹھے ہوئے ہیں، اپوزیشن کی سیاست ختم ہونے جا رہی ہے۔



  تازہ ترین   
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
امریکا کردستان میں فوجی اڈے 30 ستمبر تک بغداد کے حوالے کر دیگا: عراقی حکومت کی تصدیق
صدر، وزیراعظم کا تمام شہریوں خصوصاً اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا عزم
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر