اپوزیشن اور ایم کیو ایم کی رات گئے پارلیمنٹ لاجز میں اہم ملاقات

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پارلیمنٹ لاجز میں رات گئے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے وفد نے اپوزیشن رہنماؤں سے ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے رہنماؤں میں عامر خان، وسیم اختر اور وفاقی وزیر امین الحق شامل تھے۔اس کے علاوہ سردار اختر مینگل، (ن) لیگ کے احسن اقبال، ایاز صادق، رانا ثنا اللّٰہ اور خواجہ سعد رفیق ملاقات میں موجود تھے جب کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے خورشید شاہ اور سہیل انور سیال ملاقات میں شریک ہوئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن اور ایم کیو ایم رہنماؤں کی ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔خیال رہے کہ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان آج متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی قیادت سے کراچی میں بہادرآباد مرکز پر ملاقات کریں گے۔



  تازہ ترین   
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
امریکا کردستان میں فوجی اڈے 30 ستمبر تک بغداد کے حوالے کر دیگا: عراقی حکومت کی تصدیق
صدر، وزیراعظم کا تمام شہریوں خصوصاً اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا عزم
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر