سائرہ یوسف کو احمد علی اکبر سے شادی کے مشورے ملنے لگے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)مایہ ناز اداکارہ سائرہ یوسف کی اداکار احمد علی اکبر کے ساتھ کروائے جانے والے حالیہ فوٹو شوٹ کے سوشل میڈیا پر چرچے ہیں۔سائرہ یوسف نے ڈیزائنر سارہ شاہ جہاں کے عید کلیکشن کے لیے احمد علی اکبر کے ساتھ فوٹو شوٹ کروایا۔اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر احمد علی اکبر کے ساتھ فوٹو شوٹ کی تصاویر جاری کیں تو مداحوں کو اداکاروں کی ساتھ تصاویر پر تعریفوں کے پُل باندھ دیے۔سائرہ کی اس پوسٹ پر مداح جہاں تعریفیں کررہے ہیں وہیں انہیں احمد علی اکبر سے شادی کرنے کے بھی مشورے دیے جارہے ہیں۔مداح یہ فرمائش بھی کرتے دکھائی دے رہے ہیں کہ دونوں کو کسی ایک پراجیکٹ میں بھی ساتھ آنا چاہیے۔ماڈل، فلم و ٹی وی انڈسٹری کی اداکارہ اور سابقہ وی جے سائرہ یوسف 20 اپریل 1988 کو کراچی میں پیدا ہوئیں، انہوں نے 2012 میں شہروز سبزواری سے شادی کی تھی۔شوبز انڈسٹری کی مقبول جوڑی شہروز سبزواری اور سائرہ یوسف نے شادی کے 8 برس بعد نامعلوم وجوہات پر ایک دوسرے سے راہیں جدا کرلی تھیں، سائرہ یوسف کی شہروز سبزواری سے بیٹی ’نورے‘ بھی ہے۔سائرہ یوسف نے فلموں چلے تھے ساتھ ، پراجیکٹ غازی سمیت بےشمار ٹی وی ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔گزشتہ کچھ عرصے سے انہوں نے اداکاری سے بریک لی ہوئی تھی تاہم اب وہ ایک ڈرامے میں اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں۔

 



  تازہ ترین   
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود
لاہور کے علاقے سکھ نہر میں مکان کی چھت گر گئی، 4 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق
تربت سے دو روز قبل اغوا ہوئے 4 پنجابی اور 2 پشتون مزدوروں کی لاشیں برآمد
صدر آصف زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
سعودی وزیر دفاع کی امریکی نائب صدر سے ملاقات، ایران سے کشیدگی میں کمی کا اعادہ
جاپان: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی، شدید گرمی اور حبس کی لہر برقرار
امریکا کے ایک بار پھر ایران پر حملے، درجنوں اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر