فلم ’’گلی بوائے‘‘ کے معروف گلوکار دھرمیش پرمار انتقال کرگئے

ممبئی(نیشنل ٹائمز): فلم ’’گلی بوائے‘‘ کے معروف گلوکار دھرمیش پرمار 24 برس کی عمر میں چل بسے۔بھارتی میڈیا میں کہاجارہا ہے کہ دھرمیش پرمار المعروف ریپر ایم سی توڑ فوڑ کی ہلاکت کار حادثے میں ہوئی ہے۔ تاہم ابھی تک ان کی موت کی وجہ کی تصدیق نہیں کی جاسکی ہے۔گلوکار کی موت نے ان کے مداحوں کو صدمے میں مبتلا کردیا ہے۔ جب کہ اداکار رنویر سنگھ اور سدھانت چترویدی نے بھی دھرمیش پرمار کی موت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔گلوکار دھرمیش پرمار نے فلم ’’گلی بوائے‘‘ کے ساؤنڈ ٹریک ’’انڈیا91‘‘ کے لیے اپنی آواز دی تھی اس کے علاوہ وہ ایک میوزک بینڈ ’’سوادیسی‘‘ کا بھی حصہ تھے۔ فلم ’’گلی بوائے‘‘ 2019 کی کامیاب فلم تھی جس میں اداکار رنویر سنگھ اور سدھانت چترویدی نے ریپر گلوکار کے کردار نبھائے تھے۔رپورٹ کے مطابق گلوکاردھرمیش پرمار کی موت کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات کی جارہی ہیں۔ ایک میوزک پورٹل کے مطابق ریپر توڑ فوڑ کے گانوں کا بنیادی موضوع ’’کرپٹ اداروں‘‘ کے خلاف کھڑا ہونا تھا۔ اور وہ اپنی موسیقی سے ماحولیاتی اور انسانی حقوق کے لیے آواز اٹھاتے تھے۔ریپر توڑ فوڑ کا ایک ساؤنڈ ٹریک ’’دی وارلی ریوولٹ‘‘ جس کے لیے انہوں نے ایک سماجی کارکن پرکاش کے ساتھ اشتراک کیا تھا یہ گانا ممبئی کے آرے جنگل میں درختوں کی کٹائی کے خلاف تھا۔ایک بیان میں ریپر توڑ فوڑ نے کہا تھا کہ ’’گلی ریپ وہی ہے جو میں کرتا ہوں۔ اور میں گلی ریپ کرتا رہوں گا۔ لیکن میں اس کے ساتھ اور بہت کچھ کرنے جا رہا ہوں۔‘‘



  تازہ ترین   
ایران اور امریکا کو جنگ بندی کیلئے جامع منصوبہ ’اسلام آباد اکارڈ‘ موصول ہو گیا: برطانوی میڈیا
بچت کیلئے ماحول دوست گاڑیوں کے استعمال کو فروغ دینا ہوگا: وزیراعظم
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان عدالتی تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
مودی کی اسرائیل پالیسی ’امبانی۔ایپسٹین‘ کے زیرِ اثر تشکیل پائی: نیویارک ٹائمز
ایمنسٹی انٹرنیشنل کی سربراہ نے ٹرمپ کی دھمکیوں کو نفرت انگیز قرار دیدیا
امریکا، ایران اور ثالثوں کی ممکنہ 45 روزہ جنگ بندی کی شرائط پر بات چیت
وزیراعظم کا اماراتی بندرگاہ پر حملے میں پاکستانی شہریوں کے زخمی پر اظہارِ تشویش
دوسروں کو دھمکانے والا خود پتھر کے زمانے میں پھنسا ہوا ہے: ایرانی نائب صدر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر